پانچ ریاستوں میں انتخابات کے دوران 1400 کروڑ روپے سے زیادہ کی غیر قانونی اشیا ضبط کی گئیں
نئی دہلی، 07 مئی (ہ س)۔ انتخابی کمیشن نے آسام، کیرالہ، پڈوچیری، تمل ناڈو اور مغربی بنگال کی قانون ساز اسمبلیوں کے عام انتخابات اور پانچ ریاستوں کی سات اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات کے دوران مثالی ضابطہ اخلاق(ایم سی سی ) کو سختی سے نافذ کرتے ہوئے 1,
ECI-SEIZURES-STATE-ELECTION


نئی دہلی، 07 مئی (ہ س)۔ انتخابی کمیشن نے آسام، کیرالہ، پڈوچیری، تمل ناڈو اور مغربی بنگال کی قانون ساز اسمبلیوں کے عام انتخابات اور پانچ ریاستوں کی سات اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات کے دوران مثالی ضابطہ اخلاق(ایم سی سی ) کو سختی سے نافذ کرتے ہوئے 1,400 کروڑ روپے سے زیادہ کی غیر قانونی اشیا ضبط کی ہیں۔

کمیشن نے متعلقہ ریاستوں کے چیف سکریٹریوں، سی ای اوز، ڈی جی پیز اور سینئر حکام کے ساتھ جائزہ میٹنگوں کے کئی دور منعقد کیے۔ اس کے علاوہ376 اخراجات کے مشاہدین کے ساتھ 7,470 فلائنگ اسکواڈ ٹیمیں اور 7,470 اسٹیٹک سرویلانس ٹیمیں تعینات کی گئی تاکہ انتخابات تشدد سے پاک، دھمکیوں سے پاک، اور لالچ سے پاک ہوں۔

ضبطی کی ان کارروائیوں کو الیکشن سیزور مینجمنٹ سسٹم (ای ایس ایم ایس ) پلیٹ فارم کے ذریعے مزید موثر بنایا گیا، جس نے مختلف ایجنسیوں کے درمیان ہم آہنگی اور معلومات کے تبادلے میں سہولت فراہم کی۔ یہ پلیٹ فارم، جو 26 فروری سے کام کر رہا تھا، اس کے نتیجے میں 6 مئی تک مجموعی طور پر 1,444.96 کروڑ روپے ضبط ہوئے۔

ریاستی اعداد و شمار:

تمل ناڈو: 662.28 کروڑ روپے

مغربی بنگال: 573.41 کروڑ روپے

آسام: 117.24 کروڑ روپے

کیرالہ: 80.67 کروڑ روپے

پڈوچیری: 9.72 کروڑ روپے

کمیشن نے کہا کہ یہ ضبطی 2021 کے عام انتخابات کے مقابلے میں 40.14 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔ سال 2021 میں کل 1,029.93 کروڑ روپے ضبط کیے گئے تھے۔ مغربی بنگال میں سب سے زیادہ 68.92 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اس کے بعد تمل ناڈو میں 48.40 فیصد اضافہ ہوا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande