انتخابات کے بعد 5 ریاستوں میں مثالی ضابطہ اخلاق کا نفاذ ختم، مغربی بنگال کی فالتاسیٹ پر برقراررہے گا۔
۔نئی دہلی، 07 مئی (ہ س)۔ الیکشن کمیشن نے جمعرات کو آسام، کیرالہ، تمل ناڈو، مغربی بنگال اور مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری میں اسمبلی انتخابات اور مختلف ریاستوں میں اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات کے بعد فوری اثر سے مثالی ضابطہ اخلاق یعنی ماڈل ک
نافذ


۔نئی دہلی، 07 مئی (ہ س)۔

الیکشن کمیشن نے جمعرات کو آسام، کیرالہ، تمل ناڈو، مغربی بنگال اور مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری میں اسمبلی انتخابات اور مختلف ریاستوں میں اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات کے بعد فوری اثر سے مثالی ضابطہ اخلاق یعنی ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ (ایم سی سی) کو ہٹانے کا اعلان کیا۔

کمیشن کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد انتخابی ضابطہ اخلاق کی مدت ختم ہو گئی ہے۔ تاہم، مغربی بنگال کی فالتاسیٹ پر ماڈل ضابطہ اخلاق نافذ رہے گا ۔یہاں کمیشن نے 144-فلتا اسمبلی حلقہ میں دوبارہ پولنگ کا حکم دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے یہ حکم متعلقہ ریاستوں کے کابینہ سکریٹری، چیف سکریٹریوں اور چیف الیکٹورل افسران کو بھیج دیا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ انتخابی شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی نافذ ہونے والا ضابطہ اخلاق انتخابی عمل کے مکمل ہونے تک نافذ العمل رہے گا۔ اب جب کہ آسام، کیرالہ، تمل ناڈو، مغربی بنگال اور مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری کی قانون ساز اسمبلیوں کے 2026 کے عام انتخابات اور گجرات، کرناٹک، مہاراشٹر، ناگالینڈ اور تریپورہ کے اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے، متعلقہکوڈآف کنڈکٹ کا اثرخودبخود ختم ہو جائے گا۔

تاہم، الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ مغربی بنگال کے 144-فلتا اسمبلی حلقہ میں ماڈل ضابطہ اخلاق نافذ رہے گا، جہاں کمیشن نے نئے انتخابات کا حکم دیا ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande