
اکشے کمار کے مداحوں کے لیے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ مسلسل فلموں کی شوٹنگ میں مصروف اداکار نے فی الحال کام سے مختصر وقفہ لیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اکشے کمار کی حال ہی میں آنکھوں کی ایک چھوٹی سے وژن کریکشن سرجری ہوئی ہے ، جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں کچھ دن آرام کا مشورہ دیا ہے۔ اداکار فی الحال اپنی صحت یابی پر توجہ دے رہے ہیں اور جلد ہی کام پر واپس آئیں گے۔
بتایا جا رہا ہے کہ اکشے کمار نے اپنے آنے والی فلم کیرلم کی شوٹنگ کا شیڈول مکمل کرنے کے فوراً بعد ممبئی میں یہ سرجری کروائی۔یہ فلم انیس بزمی کی ہدایت کاری میں بن رہی ہے۔طویل عرصے سے مسلسل فلموں کی شوٹنگ میں مصروف اکشے نے ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد کچھ وقفے کے لئے کام سے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایک دن پہلے ہی اکشے کمار نے فلم کی شوٹنگ پوری ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔ انہوں نے سیٹ سے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ ودیا بالن اور راشی کھنہ کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔ اداکار اب کچھ دن آرام کریں گے اور مکمل صحت یاب ہونے کے بعد شوٹنگ دوبارہ شروع کریں گے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد