اروند مارڈیکر دوسری بار ہندستھان سماچار کے بلا مقابلہ صدر منتخب
نئی دہلی، 07 مئی (ہ س)۔ اروند بھالچندر مارڈیکر ایک بار پھر کثیر لسانی نیوز ایجنسی ہندستھان سماچار (ہ س) کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوئے ہیں۔ بدھ (06 مئی) کو نئی دہلی میں منعقدہ ہندستھان سماچار کوآپریٹو سوسائٹی (لمیٹڈ) کے خصوصی سالانہ اجلاس میں انہیں
نئی دہلی کے اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار دی آرٹس میں بدھ کو صدر منتخب ہونے پر اروند بھالچندر مارڈیکر کی گلپوشی کرتے ہوئے سینئر صحافی رام بہادر رائے۔ فوٹو: ہندستھان سماچار


نئی دہلی، 07 مئی (ہ س)۔ اروند بھالچندر مارڈیکر ایک بار پھر کثیر لسانی نیوز ایجنسی ہندستھان سماچار (ہ س) کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوئے ہیں۔ بدھ (06 مئی) کو نئی دہلی میں منعقدہ ہندستھان سماچار کوآپریٹو سوسائٹی (لمیٹڈ) کے خصوصی سالانہ اجلاس میں انہیں مسلسل دوسری بار صدر کے عہدے پر بلا مقابلہ منتخب کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی سینئر صحافی پدم وبھوشن رام بہادر رائے اور معروف سماجی کارکن رویندر منی لال سنگھوی ایک بار پھر بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر منتخب ہوئے ہیں۔

نئی دہلی میں واقع اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار دی آرٹس کے امنگ آڈیٹوریم میں منعقدہ ہندستھان سماچار کا خصوصی سالانہ جنرل اجلاس اس سال انتخابی اجلاس بھی تھا۔ اس میں نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل کے ساتھ ساتھ صدر کا انتخاب بھی عمل میں آیا۔ اگلے تین سال کے لیے ناگپور کے رہائشی اروند بھالچندر مارڈیکر کو ایک بار پھر بلا مقابلہ صدر منتخب کیا گیا۔ اس سے قبل 2023 میں وہ پہلی بار صدر کے عہدے کے لیے بلا مقابلہ منتخب ہوئے تھے۔ اگلے تین سالہ مدتِ کار کے لیے پدم وبھوشن رام بہادر رائے اور رویندر منی لال سنگھوی (ممبئی) ایک بار پھر بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر منتخب ہوئے ہیں۔

سینئر صحافی اور سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کے میڈیا ایڈوائزر اشوک ٹنڈن بورڈ آف ڈائریکٹرز کے نئے منتخب ممبر ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی سابقہ خصوصی مدعو ممبر کے طور پر شامل پریش کانت پریم منوہر مانگلک (ممبئی) اور منگل پرتاپ پانڈے (رانچی) بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر منتخب کیے گئے ہیں۔ اندور کے معروف کاروباری کمل کانت وششٹھ بورڈ آف ڈائریکٹرز میں نئے ممبر کے طور پر منتخب ہوئے ہیں۔ ایڈوکیٹ اور الیکشن آفیسر اجیت کمار نے ضابطے کے مطابق انتخابی عمل مکمل کرایا۔

ایک بار پھر صدر منتخب ہونے کے بعد بورڈ آف ڈائریکٹرز کے تمام ممبران نے اروند مارڈیکر کا خیر مقدم کیا۔ سینئر صحافی رام بہادر رائے نے ان کی پچھلی مدتِ کار سمیت اب تک کے ان کے سفر کی نمایاں کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہر چیلنج کا سامنا کرتے ہوئے ہندستھان سماچار کو سب سے مقدم رکھا۔ رویندر سنگھوی نے کہا کہ بے پناہ توانائی سے بھرپور ہمارے صدر کے ہاتھوں میں ہندستھان سماچار کا مستقبل محفوظ ہے اور یہ مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران نے اروند مارڈیکر کی مدتِ کار کے دوران ہندستھان سماچار کے معاشی طور پر مستحکم ہونے، مختلف پروگراموں کے ذریعے ادارے کی توسیع کے ساتھ ساتھ اس کی ساکھ اور وقار کو بڑھانے کے لیے ان کی بھرپور ستائش کی۔ تحریک شکریہ میں اروند مارڈیکر نے اس سب کا سہرا ادارے میں کام کرنے والے اپنے تمام ساتھیوں کی محنت اور ادارے کے تئیں وفاداری کے سر باندھا۔

قابل ذکر ہے کہ 2016 میں جب ہندستھان سماچار کو چلانے کی ذمہ داری معروف صنعت کار اور ایس آئی ایس کے بانی آر کے سنہا کو سونپی گئی تھی، تب اروند مارڈیکر بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر کے طور پر شامل ہوئے تھے۔ مئی 2018 میں ہونے والے سالانہ جنرل اجلاس میں انہیں نائب صدر منتخب کیا گیا تھا۔ 2020 میں کووڈ وبا کی انتہائی چیلنجنگ صورتحال میں انہیں ایگزیکٹو صدر کی ذمہ داری سپرد کی گئی۔ اس کے بعد اپریل 2022 میں آر کے سنہا کے استعفیٰ کے بعد انہیں بقیہ ایک سالہ مدت کے لیے صدر نامزد کیا گیا۔ مئی 2023 میں انہیں پہلی بار صدر کے عہدے کے لیے بلا مقابلہ منتخب کیا گیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande