نئی حکومت کی تشکیل کے نوٹیفکیشن کے بعد ہلچل تیز، چیف سکریٹری نے گورنر سے ملاقات کی
کولکاتا، 6 مئی (ہ س)۔ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بھاری اکثریت سے کامیابی اور نئی حکومت کی تشکیل کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد ریاست میں انتظامی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ چیف سکریٹری دشینت ناریالا نے بدھ
WB-Governor-Chief-Secretary-New-Government-Formati


کولکاتا، 6 مئی (ہ س)۔ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بھاری اکثریت سے کامیابی اور نئی حکومت کی تشکیل کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد ریاست میں انتظامی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ چیف سکریٹری دشینت ناریالا نے بدھ کی دوپہر راج بھون پہنچ کر گورنر رویندر نارائن روی سے دوسری بار ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق، انتخابی عمل شروع ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کی ہدایت پر نندنی چکرورتی کو ہٹا کر ان کی جگہ دشینت ناریالا کو چیف سکریٹری مقرر کیا گیا تھا۔ بدھ کو چیف الیکٹورل آفیسر کی میٹنگ ختم ہونے کے فوراً بعد چیف سکریٹری ضروری فائلوں کے ساتھ راج بھون پہنچے اور گورنر کے ساتھ طویل بات چیت کی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حکومت کی تشکیل کا عمل شروع کرنے کے باضابطہ اعلان کے بعد اس ملاقات کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔اس دوران راج بھون کے شمالی گیٹ پر میڈیا کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔ سیکورٹی کے لیے پولیس کی بھاری نفری اور سادہ لباس میں انٹیلی جنس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔

مجموعی طور پر الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے بعد راج بھون، نوان اور الیکشن کمیشن کے دفتر میں میٹنگوں کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومت سازی کی تیاریاں اب آخری مراحل میں داخل ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande