ویوز ڈاک بازار کا دوسرا ایڈیشن ممبئی کے این ایف ڈی سی کمپلیکس میں 16 سے 18 جون تک منعقد ہوگا
نئی دہلی، 06 مئی (ہ س)۔ ویوز ڈاک بازار کا دوسرا ایڈیشن 16 سے 18 جون تک ممبئی کے این ایف ڈی سی کمپلیکس میں 19 ویں ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (ایم آئی ایف ایف) کے موقع پر منعقد ہوگا۔ ویوز ڈاک بازار ایک اہم پلیٹ فارم ہے جو دستاویزی فلموں، اینی میشن
WAVES-BAZAR-MUMBAI-16-18-JUNE


نئی دہلی، 06 مئی (ہ س)۔ ویوز ڈاک بازار کا دوسرا ایڈیشن 16 سے 18 جون تک ممبئی کے این ایف ڈی سی کمپلیکس میں 19 ویں ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (ایم آئی ایف ایف) کے موقع پر منعقد ہوگا۔

ویوز ڈاک بازار ایک اہم پلیٹ فارم ہے جو دستاویزی فلموں، اینی میشن اور شارٹ فلم بنانے والوں کی ترقی کو فروغ دینے اور تیز کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق ویوز ڈاک بازار تعاون، رہنمائی، مارکیٹ تک رسائی اور عالمی سطح پر پہچان کے مواقع فراہم کرے گا۔ اپنے دوسرے ایڈیشن کے ساتھ، پلیٹ فارم کا مقصد آڈیو ویژول انڈسٹری سے قائم پیشہ ور افراد اور ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کویکجا کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ بازار تخلیق کاروں، پروڈیوسروں، تقسیم کاروں، براڈکاسٹروں، فائنانسرز اور ٹیکنالوجی پارٹنرز کے لیے ایک متحرک مرکز کے طور پر کام کرے گا، جو پروڈکشن اور ڈسٹری بیوشن کے مختلف مراحل میں مدد فراہم کرتے ہوئے غیر معمولی کہانی سنانے کو بااختیار بنائے گا اور فلم سازوں کو عالمی شائقین تک پہنچنے میں مدد کرے گا۔

وزارت نے کہا کہ شرکا، ماہرین اور تجربہ کار پیشہ ور افراد کے ساتھ براہ راست بات چیت کے ذریعے صنعت کے موجودہ رجحانات، مارکیٹ کے مطالبات، ڈسٹری بیوشن کی حکمت عملیوں اور فلم شائقین کی ترجیحات کے بارے میں قابل قدر بصیرت حاصل کریں گے۔

ویوز ڈاک بازار کے اہم حصوں میں سے ایک ویوئنگ روم (وی آر) ہے، جہاں حال ہی میں مکمل یا پوسٹ پروڈکشن دستاویزی فلم، مختصر اور اینی میشن فلمیں رجسٹرڈ مندوبین کے منتخب گروپ کو دکھائی جائیں گی۔ وزارت نے ویوز ڈاک بازار 2026 میں ویوئنگ روم اور ڈبلیو آئی پی لیب کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔

ویوز ڈاک بازار 2026 میں ویوئنگ روم اینڈ ورک ان پروگریس (ڈبلیو آئی پی ) لیب کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں، یہ ایک عالمی پلیٹ فارم ہے جو دستاویزی اور اینی میشن فلم سازوں کو صنعت کے سرکردہ پیشہ ور افراد سے جوڑتا ہے۔ دلچسپی رکھنے والے شرکا 15 مئی کوہندوستانی وقت کے مطابق 11:59تک اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ شارٹ، میڈیم اور فیچر لینتھ فلمیں ویوز ڈاک بازار 2026 میں نمائش کے لیے اہل ہیں۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande