
شیو ساگر، 06 مئی (ہ س)۔ شیو ساگر ضلع کی ڈیمو پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر مہم چلا کر ممنوعہ تنظیم یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام (الفا) سوادھین (سوا) کے ایک کیڈر کو گرفتار کیا ہے۔ کیڈر کے پاس سے دھماکہ خیز اشیاء اور زندہ کارتوس وغیرہ برآمد کیے گئے ہیں۔
ڈیمو پولیس نے بدھ کو بتایا کہ ڈیمو پولیس کے ذریعے پالینگی دھانیہ پتھار علاقے میں چلائی گئی مہم کے دوران الفا (سوا) کیڈر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کیڈر کی شناخت ویرین چیتیا عرف رنٹو آسام کے طور پر کی گئی ہے۔
گرفتار ملزم کے پاس سے پولیس نے 7 گرینیڈ، 13 راونڈ زندہ کارتوس کے ساتھ نقد رقم کے علاوہ دیگر قابلِ اعتراض دستاویزات برآمد کی ہیں۔ پولیس اس سلسلے میں ایک ایف آئی آر درج کر کے گرفتار ملزم سے سختی سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن