شروعاتی کاروبار میں تیزی کے بعد دباو بنا، سینسیکس اور نفٹی میں اوپری سطح سے گراوٹ
نئی دہلی، 06 مئی (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران اوپری سطح سے دباو بنتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات مضبوطی کے ساتھ ہوئی تھی۔ بازار کھلتے ہی سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کی چال میں مزید تیزی آگئی۔ حالانکہ تھوڑ
شیئر بازار میں اوپری سطح سے گراوٹ کی علامتی تصویر


نئی دہلی، 06 مئی (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران اوپری سطح سے دباو بنتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات مضبوطی کے ساتھ ہوئی تھی۔ بازار کھلتے ہی سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کی چال میں مزید تیزی آگئی۔ حالانکہ تھوڑی دیر بعد ہی منافع وصولی شروع ہونے کی وجہ سے ان کی چال میں گراوٹ کا رجحان بن گیا۔ راحت کی بات یہ رہی کہ فروخت ہونے کے باوجود یہ دونوں انڈیکس مسلسل سبز نشان میں ہی کاروبار کرتے رہے۔ پہلے گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 0.34 فیصد اور نفٹی 0.41 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

شروعاتی ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد شیئر بازار کے سرکردہ شیئروں میں سے انٹر گلوب ایوی ایشن، مہندرا اینڈ مہندرا، ٹرینٹ لمیٹڈ، بجاج آٹو اور بجاج فنسرو کے شیئر 3.17 فیصد سے لے کر 1.48 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری جانب، لارسن اینڈ ٹوبرو، ہندوستان یونی لیور، ٹائٹن کمپنی، پاور گرڈ کارپوریشن اور او این جی سی کے شیئر 3.34 فیصد سے لے کر 0.64 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔

ابھی تک کے کاروبار میں شیئر بازار میں 2,777 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہو رہی تھی۔ ان میں سے 1,940 شیئر منافع کما کر سبز نشان میں کاروبار کر رہے تھے، جبکہ 837 شیئر نقصان اٹھا کر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 23 شیئر خریداری کی حمایت سے سبز نشان میں برقرار تھے۔ دوسری جانب سات شیئر فروخت کے دباو میں سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 41 شیئر سبز نشان میں اور نو شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آ رہے تھے۔

بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس آج 406.57 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ 77,424.36 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار کی شروعات ہوتے ہی خریداری کی حمایت سے یہ انڈیکس اضافے کے ساتھ 77,675.01 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ اس کے بعد بازار میں فروخت کا دباو بن گیا، جس کی وجہ سے اس انڈیکس کی چال میں گراوٹ آنے لگی۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان پہلے گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد صبح 10.15 بجے سینسیکس 261.76 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 77,279.55 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح ہی این ایس ای کے نفٹی نے آج 138.20 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 24,171 پوائنٹس کی سطح سے کاروبار کی شروعات کی۔ بازار کھلتے ہی خریداری کی حمایت سے یہ انڈیکس سدھر کر 24,250.85 پوائنٹس کی سطح تک آگیا، اس کے بعد منافع وصولی کے باعث فروخت کا دباو بن گیا۔ مسلسل ہو رہی فروخت کی وجہ سے نفٹی کی چال میں بھی گراوٹ کا رجحان بنتا ہوا نظر آیا۔ راحت کی بات یہ رہی کہ فروخت ہونے کے باوجود یہ انڈیکس مسلسل سبز نشان میں ہی برقرار رہا۔ بازار میں مسلسل جاری خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان رسہ کشی کے درمیان شروعاتی ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد صبح 10.15 بجے نفٹی 99.70 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 24,132.50 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande