
نئی دہلی، 6 مئی (ہ س)۔
نیدرلینڈز نے جون-جولائی میں انگلینڈ میں منعقد ہونے والے اپنے افتتاحی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ بابیٹ ڈی لیڈے اس تاریخی ٹورنامنٹ میں ٹیم کی کپتانی کریں گے۔بابیٹ ڈی لیڈے اپنے خاندان کی وراثت کو آگے بڑھارہی ہیں ۔ ان کے چچا، ٹم ڈی لیڈے، اور کزن ، باس ڈی لیڈے، مردوں کے ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
کپتان بابیٹ ڈی لیڈے نے ایک باضابطہ بیان میں کہا، ’ہم اپنے پہلے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔ یہ دنیا کی بہترین ٹیموں کے خلاف کھیلنے اور بڑے اسٹیج پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا ایک شاندار موقع ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ہم اپنے ملک کو فخر اور ہالینڈ میں نوجوان لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔’ٹورنامنٹ انگلینڈ میں گھر کے قریب ہو رہا ہے، اس لیے ہم شائقین کے بڑے ٹرن آو¿ٹ کی توقع کرتے ہیں۔ یہ نہ صرف ہمارے لیے بلکہ ہمارے خاندان اور دوستوں کے لیے بھی زندگی بھر کا تجربہ ہوگا۔‘
نیدرلینڈکی ٹیم: بابیٹ ڈی لیڈے (کپتان)، کیرولین ڈی لینگے، فریڈریکے اوورڈائیک، ہناہ لینڈہیر، ہیدر سیگرز، آئرس زیولنگ، اسیابیل وان، ڈیر ووننگ، لارا لیم ہوئس، مرتھ وان ڈین راڈ، فیبے مولکین بوار، روبن رائیکے، روجالی لارینس، سانیا کھرانا،سلیور سیگرس، اسٹیرے کیلس۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan