آئی پی ایل کا فائنل احمد آباد میں ہوگا، کوالیفائر میچ دھرم شالہ اور چنڈی گڑھ میں ہوں گے
نئی دہلی، 6 مئی (ہ س)۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ٹاٹا انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے پلے آف میچوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ دلچسپ لیگ مرحلے کے بعد ٹورنامنٹ اب فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ کوالیفائر میچ دھرم شالہ ا
آئی پی ایل کا فائنل احمد آباد میں ہوگا، کوالیفائر میچ دھرم شالہ اور چنڈی گڑھ میں ہوں گے


نئی دہلی، 6 مئی (ہ س)۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ٹاٹا انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے پلے آف میچوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ دلچسپ لیگ مرحلے کے بعد ٹورنامنٹ اب فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ کوالیفائر میچ دھرم شالہ اور چنڈی گڑھ میں کھیلے جائیں گے۔

70 میچوں کے لیگ مرحلے کے بعد ٹاپ چار ٹیمیں پلے آف میں پہنچ جائیں گی۔ پہلا کوالیفائر 26 مئی کو دھرم شالہ کے ایچ پی سی اے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جس میں پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست دو ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف ہوں گی۔ اس میچ کا فاتح براہ راست فائنل میں پہنچ جائے گا۔ اس کے بعد ایلیمینیٹر 27 مئی کو نیو چنڈی گڑھ کے نئے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جس میں تیسرے اور چوتھے نمبر کی ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف ہوں گی۔ دوسرا کوالیفائر اسی گراو¿نڈ میں 29 مئی کو ہوگا، جہاں پہلے کوالیفائر سے ہارنے والی ٹیم اور ایلیمینیٹر کی فاتح ٹیم فائنل میں جگہ کے لیے مدمقابل ہوگی۔

ٹورنامنٹ کا فائنل 31 مئی کو دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس سیزن میں خصوصی حالات کی وجہ سے پلے آف میچز تین مختلف مقامات پر ہوں گے۔ فائنل اصل میں بنگلورو میں ہونا تھا، لیکن مقامی انتظامیہ اور دیگر وجوہات کی وجہ سے اسے احمد آباد منتقل کر دیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande