
بنگلورو، 6 مئی (ہ س):۔
کرناٹک اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (کے ایس سی اے) نے انڈین پریمیئر لیگ کے پلے آف اور فائنل کی میزبانی کا موقع نہ ملنے پر گہری مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ مزید برآں، بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی ) کے مقام کے انتخاب کے بارے میں سوالات اٹھائے گئے ہیں۔
بدھ کو جاری کردہ ایک تفصیلی بیان میں، کے ایس سی اے نے کہا کہ اس نےبی سی سی آئی کو باضابطہ طور پرایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں پلے آف میچوں کی میزبانی کے لیے اپنی تیار، آمادگی اور گہری دلچسپی سے آگاہ کر دیا تھا۔ اسوسی ایشن کے صدر وینکٹیش پرساد نے بھی اس سلسلے میں بورڈ سے ذاتی طور پر بات کی تھی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کے ایس سی اے آئی پی ایل کے پلے آف میچوں کو دوسرے مراکز کے لیے مختص کیے جانے سے مایوس ہے۔ ایسوسی ایشن نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ بنگلورو میں اس سیزن میں منعقد ہونے والے پانچ لیگ میچ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئے، ان کے آپریشنل انتظامات، کراو¿ڈ مینجمنٹ اور تماشائیوں کے تجربے کے لیے بڑے پیمانے پر تعریف کی گئی۔
قابل ذکر ہے کہ بی سی سی آئی نے اس بار پلے آف دھرم شالہ اور ملاں پور میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ فائنل احمد آباد میں ہوگا۔ پچھلے پانچ ایڈیشنز میں یہ چوتھا موقع ہے کہ فائنل احمد آباد میں منعقد ہوگا۔ روایتی طور پر، فائنل بنگلورو میں منعقد ہونے کی توقع تھی، خاص طور پر چونکہ رائل چیلنجرز بنگلور دفاعی چیمپئن ہیں۔
بی سی سی آئی نے اپنے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کچھ آپریشنل اور لاجسٹک وجوہات کی وجہ سے پلے آف تین مختلف مقامات پر منعقد ہو رہے تھے۔ اس نے یہ بھی کہا کہ مقامی ایسوسی ایشن اور انتظامیہ کی کچھ ضروریات بورڈ کے قائم کردہ رہنما خطوط کے مطابق نہیں تھیں۔
تاہم، کے ایس سی اے نے واضح کیا کہ بورڈ کے ساتھ اس کی بات چیت خالصتاً حقائق پر مبنی اور آپریشنل تھی، جس کا مقصد صرف اور صرف شفافیت اور وضاحت کو برقرار رکھنا تھا۔ ایسوسی ایشن نے یہ بھی کہا کہ آئی پی ایل 2008 سے بنگلورو میں یکساں آپریشنل نظام موجود ہے، جسے اس سیزن میں بھی اپنایا گیا تھا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ہماری پوری تیاری اور آمادگی کے باوجود بی سی سی آئی نے دیگر مقامات کا انتخاب کیا ہے۔ اگرچہ اس کے پیچھے کی وجوہات سے ہمیں باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا گیا ہے، لیکن ہم بورڈ کے فیصلے اور اختیار کا احترام کرتے ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ چناسوامی اسٹیڈیم میں گزشتہ سال رائل چیلنجرز بنگلور کی جیت کے جشن کے دوران بھگدڑ کے بعد کوئی میچ نہیں ہوا تھا۔ تاہم، اس سیزن سے قبل، اسے سرکاری اداروں کی جانب سے سیکیورٹی کے جائزے کے بعد میچوں کی میزبانی کے لیے کلیئر کر دیا گیا تھا۔ بی سی سی آئی نے گراو¿نڈ کو مستقبل کے بین الاقوامی میچوں کی میزبانی کا حق بھی دیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ