
نئی دہلی، 6 مئی (ہ س)۔ مرکزی حکومت نے ششی شیکھر ویمپتی کو سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) کا نیا چیئرمین مقرر کیا ہے۔ اطلاعات و نشریات کی وزارت کے مطابق ششی شیکھر ویمپتی تین سال کی مدت کے لیے اس عہدے پر فائز رہیں گے۔
یہ تقرری پرسون جوشی کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد کی گئی ہے، جنہیں حال ہی میں پرسار بھارتی کے چیئرمین مقرر کیا گیا ہے ۔اس کے سبب انہوں نے سی بی ایف سی کے سربراہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
ششی شیکھر ویمپتی میڈیا، براڈکاسٹنگ اور پبلک کمیونیکیشن کے شعبوں میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ اس سے قبل وہ پرسار بھارتی کے سی ای او کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن، جسے عام طور پر سنسر بورڈ کے نام سے جانا جاتا ہے، حکومت ہند کی وزارت اطلاعات و نشریات کے تحت ایک قانونی ادارہ ہے۔ یہ سنیماٹوگراف ایکٹ 1952 کے تحت عوامی نمائش کے لیے فلموں، اشتہارات اور ٹیلی وژن کے مواد کو سرٹیفکیٹ فراہم کرتاہے۔
یہ ملک میں فلموں کو سرٹیفکیٹ دینے والا اہم ادارہ ہے، جو فیصلہ کرتا ہے کہ فلم کو کس زمرے میں ریلیز کیا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد