مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے بعد تشدد پر سخت کارروائی کے احکامات
کولکاتا، 6 مئی ( ہ س )۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد ہو رہے تشدد اور توڑ پھوڑ کے واقعات پر سخت ہدایات جاری کی ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے کہا ہے کہ تشدد میں شامل لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا
مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے بعد تشدد پر سخت کارروائی کے احکامات


کولکاتا، 6 مئی ( ہ س )۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد ہو رہے تشدد اور توڑ پھوڑ کے واقعات پر سخت ہدایات جاری کی ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے کہا ہے کہ تشدد میں شامل لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

کولکاتا کے نیوٹاؤن علاقے میں تشدد بھڑک اٹھا۔ حالات کو قابو میں کرنے کے لیے پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔

معلومات کے مطابق، انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد ریاست کے مختلف علاقوں سے تشدد اور توڑ پھوڑ کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ اس کو دیکھتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے ریاست کے چیف سیکریٹری، پولیس کے ڈائریکٹر جنرل، کولکاتا پولیس کے کمشنر اور مرکزی سکیورٹی فورسز کے سربراہان کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔

اس کے ساتھ ہی تمام ضلع افسران، پولیس سپرنٹنڈنٹس اور دیگر پولیس حکام کو مسلسل گشت کرنے اور حالات پر نظر رکھنے کو کہا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے صاف کہا ہے کہ انتخابات کے بعد ہونے والے کسی بھی تشدد کے خلاف قطعی برداشت نہ کرنے کی پالیسی اپنائی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande