بچوں کو بینک کے نقلی نوٹ دے کر ایک لاکھ روپے کی دھوکہ دہی ، انسٹاگرام پرپھنسایا، دو گرفتار
نئی دہلی،6 مئی (ہ س)۔ انسٹاگرام کے ذریعے جلدی پیسے کمانے کا لالچ دے کر کے ایک نوجوان سے ایک لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ملزمان نے اسے تین لاکھ روپے کے نوٹ دینے کا لالچ دیا لیکن رقم لینے کے بعد انہوں نے بچوں کے کھیلنے والے نقلی نو
OUTER-NORTH-FAKE-CURRENCY


نئی دہلی،6 مئی (ہ س)۔ انسٹاگرام کے ذریعے جلدی پیسے کمانے کا لالچ دے کر کے ایک نوجوان سے ایک لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ملزمان نے اسے تین لاکھ روپے کے نوٹ دینے کا لالچ دیا لیکن رقم لینے کے بعد انہوں نے بچوں کے کھیلنے والے نقلی نوٹوں سے بھرا پیکٹ اسے دے دیا۔ شکایت کے بعد، شمالی باہری ضلع پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

شمالی باہری ضلع کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس ہریشور سوامی نے بدھ کو بتایا کہ متاثرہ 21 سالہ شخص براڑی کا رہنے والا ہے اور ٹور اینڈ ٹریول کا کام کرتا ہے۔ کچھ دن پہلے اس کی انسٹاگرام پر جتیندر نامی شخص سے ملاقات ہوئی۔ بات چیت کے دوران، جتیندر نے دعویٰ کیا کہ اس کے پاس بینک کے ریجیکٹیڈ نوٹ ہیں اور وہ ایک لاکھ روپے کے بدلے تین لاکھ روپے دلا سکتا ہے۔ لالچ میں آکر متاثرہ شخص سودے کے لئے راضی ہوگیا۔

گزشتہ4 مئی کو متاثرہ نے مہیپال پور میں ملزمان سے ملاقات کی اورپہلی قسط کے طور پر 50,000 روپے ادا کر دیئے۔ اس کے بعد ملزمین نے پھر سے رابطہ کرکے جتیندر کی ماں کی طبیعت ٹھیک نہیں ہونے کا بہانہ کر کے مزید 50,000 روپے کا مطالبہ کیا۔ ان پر بھروسہ کرتے ہوئے متاثرہ نے دوسری قسط ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس کے مطابق، سودے کو مکمل کرنے کے لیے ملزم متاثرہ کو سنگھو بارڈر کے قریب نریلا لے گئے ۔ وہاں، متاثرہ نے باقی رقم بھی ادا کردی۔ بدلے میں ملزم نے اسے مہر بند پیکٹ دیا اور چلے گئے۔ پیکٹ کھولنے پر، متاثرہ شخص کے ہوش اڑ گئے، اس میں اصلی نوٹوں کے بجائے تقریباً 600 کھلونا نوٹ رکھے تھے۔ دھوکہ دہی کا احساس ہوتے ہی، اس نے ملزمین کا پیچھا کیا۔

اس دوران دونوں پارٹیوں کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ بعد میں پولیس کو اطلاع دی گئی۔ نریلا پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور دونوں ملزمین کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمین کی شناخت راجستھان کے رہنے والے 25 سالہ جتیندر اور ہریانہ کے بھیوانی کے رہنے والے 25 سالہ سندیپ کے طور پر کی گئی ہے۔ ان دونوں کے خلاف نریلا پولیس اسٹیشن میں دھوکہ دہی کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

پولیس نے ملزمین سے 50,000 روپئے نقد، تقریباً 600 نقلی کھلونا نوٹ، 1.32 لاکھ روپئے سے بھرا بیگ اور جرم میں استعمال کی گئی ورنا کار برآمد کی ہے ۔ پولیس اس بات کا تعین کرنے کے لیے تفتیش کر رہی ہے کہ ملزمین نے مزید کتنے متاثرین کو اس طریقے سے نشانہ بنایا ہے اور آیا وہ کسی بڑے گینگ میں شامل ہیں۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande