ڈیریویٹوز میں این ایس ای کی قیادت مزید مضبوط ہوئی، مارکیٹ شیئر کی رفتار برقرار رہی
۔این ایس ای نے کہا - اپریل میں ایکسپائری ڈے کی چھٹیوں کی وجہ سے حجم میں کمی گراوٹ آئی نئی دہلی/ممبئی، 6 مئی (ہ س)۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نے ایکویٹی ڈیریویٹوز سیگمنٹ میں اپنی قیادت کو پھر سے ثابت کیا ہے۔ این ایس ای کی قائدانہ کارکردگی
NSEs-Leadership-in-Derivatives-Reinforced-as-Marke


۔این ایس ای نے کہا - اپریل میں ایکسپائری ڈے کی چھٹیوں کی وجہ سے حجم میں کمی گراوٹ آئی

نئی دہلی/ممبئی، 6 مئی (ہ س)۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نے ایکویٹی ڈیریویٹوز سیگمنٹ میں اپنی قیادت کو پھر سے ثابت کیا ہے۔ این ایس ای کی قائدانہ کارکردگی تجزیہ پریمیم ٹرن اوور کی بنیاد پر کیا جاتا ہے، جو صنعت کا ایک معیاری پیمانہ ہے اور حقیقی معاشی سرگرمی کی عکاسی کرتا ہے۔

نیشنل اسٹاک ایکسچینج نے 2026 کی پہلی سہ ماہی میں واضح اوپر کی جانب جانے کا رجحان دکھایا ہے۔ اس کا انڈیکس آپشنز مارکیٹ شیئر جنوری میں 66.7 فیصد سے بڑھ کر مارچ میں 72.1 فیصد ہو گیا۔یہ 540 بیسس پوائنٹس کا اضافہ ہے، جو اس کی مضبوط اندرونی ترقی کی رفتار کو ظاہر کرتا ہے۔ اپریل کے مہینے میں جب تعطیلات کی وجہ سے مارکیٹ میں اتار چڑھاو¿ تھا، تب بھی این ایس ای نے انڈیکس آپشنز میں 62.9فیصد اور مجموعی ایف اینڈ او پریمیم ٹرن اوور میں 86.8فیصد کا غالب حصہ برقرار رکھا،جو بازار میں اس کی مسلسل لیڈرشپ کو ظاہر کرتا ہے ۔

بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں، کمپنی نے کہا کہ منگل کو پڑنے والی مارکیٹ کی تعطیلات کی وجہ سے اپریل مٰں فیوچر اینڈ آپشنز (ایف اینڈ او) سیگمنٹ میں تجارتی حجم پراثر پڑا۔ کمپنی کے مطابق، دو اہم ہفتہ وار ایکسپائری سیشن، جو تجارتی حجم کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔ اس میں منگل کے روز کی چھٹیوں کی وجہ سے نہیں ہو سکے کیونکہ منگل کو این ایس ای کے اہم نفٹی کانٹریکٹس میں ایکسپائری ہوتی ہے ۔ اس کے برعکس جمعرات کو ایکسپائر ہونے والے حریف کانٹریکٹس متاثر نہیں ہوئے، جس کی وجہ سے رپورٹ کردہ سرگرمی میں عارضی عدم توازن پیدا ہوگیا۔ اس میں وسیع تر رجحان مارکیٹ کے بہتر اور مضبوط حالات کی نشاندہی کرتا ہے۔

تصوراتی حسابات مصنوعی طور پر حریفوں کے حصص کو انڈیکس کی اونچی قیمتوں کی وجہ سے بڑھاتے ہیں، جس کے نتیجے میں 19 فیصد پوائنٹس کا فرق آجا تا ہے۔ اس کے برعکس، پریمیم ٹرن اوور عالمی بہترین طریقوں کے مطابق ہے اور سیبی جیسی انضباطی اور ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے ذریعہ اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔

ایکسچینج کے مطابق، این ایس ای کی قیادت کی پوزیشن واضح ہے اور اس کی مارکیٹ کی پوزیشن مضبوط ہے، ترقی کی رفتار برقرار ہے اور اتار چڑھاو¿ بڑی حد تک تکنیکی ہے۔ ایکسچینج ہندوستان کی ڈیریویٹیو مارکیٹ پر اپنا غلبہ بنائے ہوئے ہے، جسے گہری لیکویڈیٹی، ادارہ جاتی اعتماد اور ساختی طور پر مضبوط پیمانوں کی حمایت حاصل ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande