بارات میں شامل 6 دنوں سے لاپتہ نوجوان کی سارن سے لاش برآمد
سیوان، 6 مئی (ہ س)۔ضلع کے مہاراج گنج تھانہ علاقہ سے ایک بارات میں شامل نوجوان لاپتہ ہونے کے 6 دن بعد منگل کی شام اس کی لاش سارن ضلع میں ملنے سے خوف وہراس پھیل گیا۔ متوفی25 سالہ راہل توکارام کو لیکر ولد توکا رام کولیکر ساکن گوردواڑی گاؤں ،تھانہ ارپ
بارات میں شامل 6 دنوں سے لاپتہ نوجوان کی ساران سے لاش برآمد


سیوان، 6 مئی (ہ س)۔ضلع کے مہاراج گنج تھانہ علاقہ سے ایک بارات میں شامل نوجوان لاپتہ ہونے کے 6 دن بعد منگل کی شام اس کی لاش سارن ضلع میں ملنے سے خوف وہراس پھیل گیا۔ متوفی25 سالہ راہل توکارام کو لیکر ولد توکا رام کولیکر ساکن گوردواڑی گاؤں ،تھانہ ارپا ڈی ، ضلع سانگلی مہاراشٹر رہائشی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ راہل توکا رام کولیکر مہاراج گنج کے قاضی بازار کے آنند بھون بازار میں گزشتہ دو سالوں سے سونے اور چاندی کے سمیلٹر کا کام کر رہا تھا۔ 29 اپریل کووہ پرانی بازار کے رہنے والے ستیہ پرکاش سونار کی شادی میں شرکت کے لیے نخاس چوک واقع ماں صرافہ گیسٹ ہاؤس گیاتھا، جہاں وہ دیر رات تقریباً 3 بجے تک موجود تھا ۔ اس کے بعد سے وہ اچانک لاپتہ ہوگیا۔

متوفی کے بھائی بندو توکارام کولیکر 4 مئی کو مہاراج گنج تھانہمیں گمشدہ شخص کی رپورٹ درج کرائی۔ انہوںنے بتایا کہ راہل کا موبائل فون بند تھا اور اس کی موٹرسائیکل غائب تھی۔ ساتھ ہی 30اپریل سے اس کی دکان بھی بند پائی گئی تھی۔ جس سے لواحقین کی پریشانی بڑھ گئی تھی۔

اسی درمیان تین روز قبل سارن ضلع کے رسول پور تھانہ علاقے کے بال نوادہ گاؤںکے چاور سے ایک نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ہوئی تھی۔ بعد میں گھر والوں نے اس کی شناخت راہل توکا رام کولیکر کے طور پر کی۔ لاش ملنے کی خبر پھیلتے ہی مہاراج گنج علاقہ میں غم و غصہ کا ماحول ہے۔

مہاراج گنج کے سب ڈویژنل پولیس افسر امان نے بتایا کہ لاش کی برآمدگی کے بعد خاندان نے اس کی شناخت کی۔ پولیس معاملے کی گہرائی سے تفتیش کر رہی ہے۔ جائے وقوعہ اور آس پاس کے علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جا رہی ہےاور تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

فی الحال نوجوان کی موت کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔ پولیس نے جلد ہی معاملہ حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande