سائنس اور صحت کے شعبوں کے لئےہندوستان اور جاپان نے کئی اہم معاہدے کئے
نئی دہلی، 6 مئی (ہ س)۔سائنس اور ٹکنالوجی کے میدان میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی سمت میں ہندوستان اور جاپان نے بدھ کو ایک معاہدے پر دستخط کئے۔ جاپان کے سائنس اور ٹیکنالوجی پالیسی کی وزیر اونوڈا کیمی نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ مرکزی وزیر ڈاکٹر
MOU-BETWEEN-INDIA-JAPAN


نئی دہلی، 6 مئی (ہ س)۔سائنس اور ٹکنالوجی کے میدان میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی سمت میں ہندوستان اور جاپان نے بدھ کو ایک معاہدے پر دستخط کئے۔ جاپان کے سائنس اور ٹیکنالوجی پالیسی کی وزیر اونوڈا کیمی نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان صحت اور طبی آلات کے شعبے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط بھی ہوئے۔ یہ معاہدہ جاپان ایجنسی برائے میڈیکل ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ، انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ اور محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے درمیان ہوا۔

اس کے علاوہ کوانٹم سائنس اور ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے کے لیے جاپان کے کابینی دفتر اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے درمیان ایک مفاہمت کی ارادیت نامے پر دستخط کیے گئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے 2025 میں جاپان کے دورے کے بعد، ہندوستان-جاپان سائنس اور ٹیکنالوجی کی شراکت داری ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جاپان کے پاس جدید ٹیکنالوجی ہے، جب کہ ہندوستان کے پاس مضبوط نوجوان اور ہنر مند انسانی وسائل ہیں۔ دونوں ایک ساتھ مل کر،تیزی سے نئی ٹیکنالوجیز میں اختراعات کر سکتے ہیں۔

جاپان کے سائنس اور ٹیکنالوجی کی پالیسی کی وزیر، اونوڈا کیمی نے ہندوستان کی تیز رفتار اقتصادی ترقی اور مصنوعی ذہانت کے وسیع پیمانے پر استعمال کی تعریف کی۔ انہوں نے ہندوستانی نوجوانوں کی اختراع کرنے اور ناکامیوں سے سیکھنے کی صلاحیت کو بھی اجاگر کیا۔

میٹنگ میں نیشنل کوانٹم مشن، کوانٹم کمپیوٹنگ، محفوظ مواصلات اور صحت کی تحقیق جیسے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی تحقیق، صنعت اور اسٹارٹ اپس کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا گیا۔ دونوں ممالک نے تحقیقی تعاون، مشترکہ پروجیکٹوں اور سائنسی تبادلوں کو بڑھانے پر اتفاق کیا جس کا مقصد نئی ٹیکنالوجیز کی ترقی کو تیز کرنا اور انہیں عوام کے لیے قابل رسائی بنانا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande