ایران نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے: اسرائیل
تل ابیب،06مئی (ہ س)۔اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زامیر نے منگل کے روز کہا ہے کہ اگر ایران کی جانب سے کسی حملے کا سامنا ہوا تو اسرائیل ''''سخت جواب دینے'''' کے لیے تیار ہے۔تل ابیب کے قریب ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج
ایران نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے: اسرائیل


تل ابیب،06مئی (ہ س)۔اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زامیر نے منگل کے روز کہا ہے کہ اگر ایران کی جانب سے کسی حملے کا سامنا ہوا تو اسرائیل ''سخت جواب دینے'' کے لیے تیار ہے۔تل ابیب کے قریب ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج ہر محاذ پر انتہائی الرٹ ہے اور خلیج کی صورتحال کو قریب سے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ان کے مطابق ہم اسرائیل کے خلاف کسی بھی اقدام کی صورت میں بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

اس موقع پر اسرائیلی فضائیہ کے نئے سربراہ عمر تیچلر نے بھی کہا کہ ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف مکمل فضائی طاقت استعمال کرنے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایران کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ضرورت پڑنے پر فضائیہ کو مشرق کی جانب مکمل طور پر تعینات کیا جا سکتا ہے۔عمر تیچلر نے مزید کہا کہ فضائیہ ہر خطرے اور ہر دشمن کے خلاف بھرپور عزم، طاقت اور ذمہ داری کے ساتھ کارروائی جاری رکھے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت اسرائیلی فضائیہ لبنان کی فضا میں حزب اللہ کے اہداف کو نشانہ بنا رہی ہے، اگرچہ لبنان میں 17 اپریل سے ایک نازک جنگ بندی بھی نافذ ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande