ہندوستان - ویتنام ساتھ چلیں گے، ساتھ بڑھیں گے، ساتھ جیتیں گے: وزیر اعظم مودی
نئی دہلی، 6 مئی (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کہا کہ ہندوستان اور ویتنام کے تعلقات اب بہتر وسیع جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں اور دونوں ملک مل کر ترقی اور خوشحالی کی سمت میں آگے بڑھیں گے ۔ انہوں نے زور دیتے
India-Vietnam-elevate-ties-Mod


نئی دہلی، 6 مئی (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کہا کہ ہندوستان اور ویتنام کے تعلقات اب بہتر وسیع جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں اور دونوں ملک مل کر ترقی اور خوشحالی کی سمت میں آگے بڑھیں گے ۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا،”ہم ساتھ چلیں گے، ساتھ بڑھیں گے اور ساتھ جیتیں گے۔“

وزیر اعظم نریندر مودی اور ویتنام کے صدر تو لام کے درمیان بدھ کو اعلیٰ سطحی بات چیت کے بعد، ہندوستان اور ویتنام نے اپنے تعلقات کو ایک جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی طرف بڑھانے کا اعلان کیا۔ دونوں ممالک نے تجارت، دفاع، رابطے اور اسٹریٹجک تعاون کو نئی تحریک دینے کا بھی عہد کیا۔

وزیر اعظم مودی نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ صدرتو لام کا دورہ ہندوستان دونوں ممالک کے درمیان مضبوط ہوتے تعلقات اور باہمی ترجیحات کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شراکت داری اب مزید اعلیٰ اہداف کی جانب گامزن ہو گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان اور ویتنام کی تجارت گزشتہ ایک دہائی میں دوگنی ہو کر 16 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ دونوں ممالک اب اسے 2030 تک 25 ارب ڈالر تک لے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ دواسازی، زراعت، ماہی گیری اور جانوروں کی مصنوعات کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے کئی معاہدے طے پا چکے ہیں۔ بہت جلد، ویتنام ہندوستان کے انگوروں اور اناروں کا اور ہم ویتنام کے ڈورین اور پومیلو کا ذائقہچکھیں گے۔

دونوں ممالک نے مالیاتی تعاون کو بڑھانے کے تحت ہندوستان کے یوپی آئی اور ویتنام کے فاسٹ پیمنٹ سسٹمکو جوڑنے پر اتفاق کیا۔ ساتھ ہی فضائی رابطہ، اسٹیٹ -ٹو -اسٹیٹ اور سٹی -ٹو -سٹی تعاون کو بھی توسیع دیا جائے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ویتنام -ہندوستان کی ایکٹ ایسٹ پالیسی اور وژن اوشین کا ایک اہم ستون ہے۔ دونوں ممالک نے ہند-بحرالکاہل خطے میں امن، استحکام اور قواعد پر مبنی نظم کو فروغ دینے کے لیے دفاعی اور سیکورٹی تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔ ویتنام کے تعاون سے ہندوستان آسیان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید وسعت دے گا۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان اور ویتنام کے درمیان گہرے تہذیبی اور ثقافتی رشتے ہیں۔ چمپا تہذیب کے مندروں کے تحفظ اور قدیم مخطوطات کی ڈیجیٹلائزیشن جیسے اقدامات اس ورثے کو آگے بڑھائیں گے۔

وزیر اعظم نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرنے اور دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کے ساتھ کھڑے ہونے پر ویتنام کا شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی اقتصادی چیلنجوں کے درمیان ہندوستان اور ویتنام تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتیں ہیں اور نئی اسٹریٹجک شراکت داری کے ذریعے دونوں ممالک اپنی ترقی میں ایک دوسرے کی مدد کریں گے۔

وزیر اعظم مودی نے آخرمیں بدھ کی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک دوسرے کی ترقی میں تعاون دینا ہی دونوں ممالک کے لئے مشترکہ ترقی کا راستہ ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande