
نئی دہلی، 6 مئی (ہ س):۔
ہندوستان کے اپنے پہلے سرکاری دورے پر منگل کی شام نئی دہلی پہنچے ویتنام کے صدر تو لام کا بدھ کو راشٹرپتی بھون میں ایک رسمی استقبال کیا گیا۔ صدر دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کا استقبال کیا۔ صدر لام اور وزیر اعظم مودی کے درمیان دو طرفہ بات چیت دہلی کے حیدرآباد ہاو¿س میں ہونے والی ہے۔
استقبال کے بعد صدر تو لام نے راج گھاٹ کا دورہ کیا اور مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد وزیر اعظم مودی نے حیدرآباد ہاو¿س میں صدر تو لام سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم مودی صدر لام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوو¿ں کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی مسائل پر وسیع تبادلہ خیال کریں گے۔
ویتنام کے صدر تو لام ہندوستان کے اپنے پہلے سرکاری دورے پر منگل کی شام نئی دہلی پہنچے۔ ہندوستان اور ویتنام اس سال جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے 10 سال کا جشن منا رہے ہیں۔ ویتنام کے صدر کا دورہ بھارت بہار کے بودھ گیا سے شروع ہوا۔ صدر لام نے بودھ گیا کے مہابودھی مندر میں پوجا کی۔
وزیر اعظم مودی کی دعوت پر کمیونسٹ پ ارٹی آف ویتنام کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور ویت نام کے صدر لام 5 سے 7 مئی تک ہندوستان کے سرکاری دورے پر ہوں گے۔ ان کے ساتھ ویتنام حکومت کے وزراء اور اعلیٰ حکام کا ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہے۔ صدر لام اپنے دورہ بھارت کے دوران ممبئی بھی جائیں گے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ