ای سی آئی این ای ٹی نے اسمبلی انتخابات میں ووٹنگ اور ووٹوں کی گنتی کو شفاف، تیز اور محفوظ بنایا: الیکشن کمیشن
نئی دہلی، 06 مئی (ہ س)۔ ملک میں حال ہی میں ہونے والے اسمبلی انتخابات اور ضمنی انتخابات میں، انتخابی کمیشن کے آئی ٹی پلیٹ فارم ای سی آئی این ای ٹی نے سائبر سیکورٹی کو مضبوط بنانے کے علاوہ پولنگ اور گنتی کے دوران انتخابی عمل میں حقیقی وقت کی نگرانی،
ECINET-ELECTIONS-TRANSPARENCY-SECURITY


نئی دہلی، 06 مئی (ہ س)۔ ملک میں حال ہی میں ہونے والے اسمبلی انتخابات اور ضمنی انتخابات میں، انتخابی کمیشن کے آئی ٹی پلیٹ فارم ای سی آئی این ای ٹی نے سائبر سیکورٹی کو مضبوط بنانے کے علاوہ پولنگ اور گنتی کے دوران انتخابی عمل میں حقیقی وقت کی نگرانی، تیز رفتار رپورٹنگ اور شفافیت کو فعال کیا۔

کمیشن نے بتایا کہ ای سی آئی این ای ٹی ایپ کو اس سال جنوری میں لانچ کرنے کے بعد سے 10 کروڑ سے زیادہ بار ڈاو¿ن لوڈ کیا جا چکا ہے۔ پولنگ کے دن پلیٹ فارم نے 98.3کروڑ سے زیادہ ہٹ درج کیے، جبکہ گنتی کے دن، اوسطاً 3 کروڑ ہٹ فی منٹ درج ہوئے ۔

ای سی آئی این ای ٹی کے سائبر سیکورٹی پروٹوکولز نے ووٹوں کی گنتی کے دن ہندوستان اور بیرون ملک سے 68 لاکھ سے زیادہ بدنیتی پر مبنی حملوں کو ناکام بنا دیا۔ پہلی بار، کیو آر کوڈ پر مبنی تصویر کی شناخت کے نظام کو تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں گنتی کے مراکز پر لاگو کیا گیا، جس سے صرف مجاز اہلکاروں کو داخلے کی اجازت دی گئی اور غیر مجاز رسائی کو روکا گیا۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande