
نئی دہلی، 6 مئی (ہ س)۔ ریڈیولاجیکل اور جوہری ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایک فیلڈ ٹریننگ اور ڈیمونسٹریشن سینٹر کا بدھ کو دارالحکومت میں افتتاح کیا گیا۔ کیمیکل، بائیولوجیکل، ریڈیولاجیکل اور نیوکلیئر (سی بی آر این) فیلڈ ٹریننگ اینڈ ڈیمونسٹریشن سینٹر کا افتتاح ڈاکٹر سمیر وی کامت، سکریٹری، ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور چیئرمین، ڈی آر ڈی او، نے دہلی کے براڑی گراو¿نڈ میں کیا۔
ڈی آر ڈی او کے مطابق، اس تربیتی اور مظاہرے کے مرکز میں مختلف جدید ترین سہولیات شامل ہوں گی، جن میں ریڈیولاجیکل اور نیوکلیئر ٹیسٹنگ کی سہولیات کے ساتھ ساتھ ایمرجنسی میڈیکل ریسپانس اور ریئل ٹائم فیلڈ رسپانس یونٹ شامل ہوں گے۔ یہ مرکز انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر میڈیسن اینڈ الائیڈ سائنسز کے تحت سی بی آر این سینٹر آف ایکسی لینس کا حصہ ہے۔ یہ مرکز وزارت دفاع، وزارت داخلہ، نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی، اور سی بی آر این کی ہنگامی صورتحال کے لیے تیاری اور بحران کے ردعمل میں شامل متعدد دیگر ایجنسیوں کو موثر تربیت فراہم کرے گا۔
مرکز تربیت اور ورکشاپس کے ذریعے ماہرین کی اگلی نسل کو تیار کرے گا تاکہ اس کام کو اگلی خطوط پر لے جایا جا سکے اور جدید ترین تکنیکوں اور ٹیکنالوجی کو اپنا کر اس شعبے کو مالا مال کیا جا سکے۔ افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر اوپیندر کمار سنگھ، ڈائریکٹر جنرل، 'ملٹری سپورٹ سسٹم'، ڈاکٹر (محترمہ) چندریکا کوشک، ڈائریکٹر جنرل، 'پروڈکشن کوآرڈینیشن اینڈ سروس لنکیج'، ڈاکٹر رویندر سنگھ، ڈائریکٹر جنرل، 'وسائل اور انتظام' اور کارپوریٹ ڈائریکٹرز سمیت دیگر حکام اور سائنسدانوں نے شرکت کی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد