22ویں کامن ویلتھ ٹیبل ٹینس چمپئن شپ کا اعلان، 27 جولائی سے 2 اگست تک
نئی دہلی، 6 مئی (ہ س)۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے بدھ کو دہلی سیکرٹریٹ میں 22ویں کامن ویلتھ ٹیبل ٹینس چمپئن شپ 2026 کا باضابطہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی اب کھیلوں کے عالمی اسٹیج پر خود کو قائم کرنے کے لیے تیار ہے۔ اپنے سوشل میڈیا اکا
22ویں کامن ویلتھ ٹیبل ٹینس چمپئن شپ کا اعلان، 27 جولائی سے 2 اگست تک


نئی دہلی، 6 مئی (ہ س)۔

دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے بدھ کو دہلی سیکرٹریٹ میں 22ویں کامن ویلتھ ٹیبل ٹینس چمپئن شپ 2026 کا باضابطہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی اب کھیلوں کے عالمی اسٹیج پر خود کو قائم کرنے کے لیے تیار ہے۔

اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ، ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 27 جولائی سے 2 اگست تک تیاگراج اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والی اس باوقار چمپئن شپ میں انگلینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور ملائیشیا سمیت 35 سے زائد دولت مشترکہ ممالک کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ چیمپئن شپ دہلی کی جدید کھیلوں کی سہولیات، اعلیٰ بنیادی ڈھانچہ اور عالمی معیار کی میزبانی کی صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے پیش کرے گی۔

اس موقع پر دہلی کے وزیر کھیل آشیش سود کے ساتھ دولت مشترکہ ٹیبل ٹینس فیڈریشن اور ٹیبل ٹینس فیڈریشن آف انڈیا کے سینئر عہدیدار موجود تھے۔

وزیر آشیش سود نے بتایا کہ 22ویں کامن ویلتھ ٹیبل ٹینس چمپئن شپ میں 35 سے زیادہ دولت مشترکہ ممالک کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ یہ باوقار ایونٹ دہلی کے عالمی معیار کے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی نمائش کرے گا اور اولمپک میں عمدہ کارکردگی کے حصول کے ہمارے 'وزن 2036' کو مزید مضبوط کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی قیادت میں ہم کھیلوں کو فروغ دینے اور عالمی تقریبات کی میزبانی کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande