
نئی دہلی، 4 مئی (ہ س)۔ مشرقی دہلی کے پریت وہار تھانہ علاقے میں اتوار کی دیر رات گھر واپس آ رہے ایک جیولر کو ہتھیار کی نوک پر لوٹ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔بدمعاش جیولر سے اس کی اسکوٹی، موبائل فون، 75 گرام سونے کے زیورات اور 3 لاکھ روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
پولیس کے مطابق، متاثرہ کی شناخت لکشمی نگر کے گرو رام داس نگر کے رہنے والے سوکمار دھارا کے طور پر ہوئیہے، جو منڈاولی علاقے میں زیورات کی دکان چلاتے ہیں۔ شکایت کے مطابق، ہفتہ کی رات 10:30 اور 10:45 کے درمیان، وہ دکان بند کرنے کے بعد اپنی ایکٹیوا اسکوی پر گھر واپس آ رہے تھے۔ جب وہ مدھوبن روڈ پر امول ڈیری کے قریب پہنچے تو نامعلوم بدمعاشوں نے انہیں روک لیا۔ الزام ہے کہ بدمعاشوں نے ہتھیار دکھاپہلے ان کا موبائل فون چھین لیا اور پھر اسکوٹی لے کر فرار ہوگئے۔ متاثرہ نے پولیس کو بتایا کہ اسکوٹی کی ڈگی میں 75 گرام سونے کے زیورات اور تقریباً تین لاکھ روپے کی نقدی رکھی ہوئی تھی، جسے بدمعاش اپنے ساتھ لے گئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پریت وہار پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور متاثرہ کی شکایت کی بنیاد پر لوٹ مار اور اسلحہ ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ مشرقی ضلع پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ جائے وقوعہ اور آس پاس نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور تکنیکی شواہد کی بنیاد پر ملزمان کی تلاش کی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے کی تفتیش ترجیحی بنیادوں پر کی جا رہی ہے اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد