چلتی بسوں سے موبائل فون چوری کرنے والے گروہ کا انکشاف، 2 گرفتار، 100 فون برآمد
نئی دہلی، 4 مئی (ہ س)۔ دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے چلتی بسوں اور ہجوم والے بس اسٹینڈوں سے موبائل فون چوری کرنے میں ملوث ایک منظم گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے 100 مسروقہ موبائل فون برآمد کر لیے۔ ملزما
CRIME-BRANCH-MOBILE-PHONE-THEF


نئی دہلی، 4 مئی (ہ س)۔ دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے چلتی بسوں اور ہجوم والے بس اسٹینڈوں سے موبائل فون چوری کرنے میں ملوث ایک منظم گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے 100 مسروقہ موبائل فون برآمد کر لیے۔ ملزمان کی شناخت 48 سالہ مکیش کمار ساکن دکشن پوری اور 24 سالہ پنٹو ساکن بدر پور کے طور پر کی گئی ہے۔

کرائم برانچ کے ذریعہ پیر کو فراہم کردہ معلومات کے مطابق، پولیس ٹیم کو ایک خفیہ اطلاع ملی کہ ایک گینگ چلتی بسوں اور دہلی کے بس اسٹینڈ پر مسافروں سے موبائل فون چوری کر رہا ہے۔ اطلاع کی بنیاد پر انسپکٹر رامپال کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی اور سنگم وہار، بدر پور اور آس پاس کے علاقوں میں تلاشی لی گئی۔ اس کے بعد ٹیم نے آشرم چوک کے قریب جال بچھا یا، جہاں سے مشتبہ حالات میں بیگ کے ساتھ کھڑے دو نوجوانوں کو پکڑ لیا گیا۔

تلاشی کے دوران، مکیش کے کالے بیگ سے 60 اور پنٹو کے نیلے بیگ سے 40 موبائل فون برآمد ہوئے۔ کرائم برانچ تھانے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ چار ارکان کے ایک منظم گروہ کا حصہ ہیں جس میں رمیش اور راجیش بھی شامل تھے۔

گینگ کا ایک رکن بس میں سوار مسافروں سے موبائل فون چراتا تھا، جب کہ دوسراساتھی بھیڑ بنا کر دھکا مکی اور توجہ ہٹانے کا کام کرتے تھے۔چوری کے فوراً بعد، موبائل فون بند کر دیے جاتے تھے اور ایک دوسرے کو پاس کردیئے جاتے تھےتاکہ پکڑے جانے پر چوری کاسامان برآمد نہ ہو۔ بعد میں، انہیں سستے داموں ریسیوروں کو فروخت کر دیا جاتا تھا۔

ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے یہ طریقہ استعمال کرتے ہوئے 500 کے قریب موبائل فون چوری کرکے فروخت کیے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ برآمد کیے گئے موبائل فون میں سے ایک کا تعلق کالکاجی پولیس اسٹیشن کے چوری کے معاملے سے متعلق ہے ، جب کہ چار فون گمشدگی کی شکایات سے منسلک پائے گئے ۔ باقی موبائل فون کی تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم مکیش اس سے قبل چوری اور آرمس ایکٹ کے آٹھ مقدمات میں ملوث رہا جبکہ پنٹو کے خلاف ایک مجرمانہ مقدمہ درج ہے۔ پولیس اب چوری کا سامان خریدنے والے گروہ کے دیگر ارکان اور ریسیوروں کو پکڑنے کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande