پولیس نے دو لاپتہ لڑکیوں کو تلاش کرکے ان کے اہل خانہ سے ملایا
نئی دہلی، 4 مئی (ہ س)۔ دہلی پولیس کی کرائم برانچ نےدو الگ الگ معاملوں میں دو لاپتہ لڑکیوں کو تلاش کرکے ان کے خاندانوں سے ملایا ہے۔ ان میں ایک نابالغ لڑکی شامل ہے جو تقریباً تین سال سے لاپتہ تھی جبکہ دوسری 18 سالہ لڑکی کی تلاش کے لیے دہلی پولیس نے 2
CRIME-BRANCH-MISSING-MINOR-GIR


نئی دہلی، 4 مئی (ہ س)۔ دہلی پولیس کی کرائم برانچ نےدو الگ الگ معاملوں میں دو لاپتہ لڑکیوں کو تلاش کرکے ان کے خاندانوں سے ملایا ہے۔ ان میں ایک نابالغ لڑکی شامل ہے جو تقریباً تین سال سے لاپتہ تھی جبکہ دوسری 18 سالہ لڑکی کی تلاش کے لیے دہلی پولیس نے 20 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔ دونوںلڑکیوں کو تلاش کر کے متعلقہ تھانے کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں مزید قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔

کرائم برانچ کے ڈپٹی کمشنر آف پولیسپنکج کمار نے پیر کو بتایا کہ پہلا معاملہ وزیرآباد تھانے کے علاقے کا ہے، جہاں ایک 16 سالہ لڑکی 17 مئی 2023 سے لاپتہ تھی۔ اس کے اہل خانہ کی شکایت کی بنیاد پر وزیرآباد پولیس اسٹیشن میں اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ کرائم برانچ کے انسداد انسانی اسمگلنگ یونٹ (اے ایچ ٹی یو) کو لڑکی کا پتہ لگانے کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔ تکنیکی نگرانی،خفیہ معلومات اور مختلف مقامات پر تلاشی کے بعد، ٹیم نے لڑکی کو کھرکھری ریلوے اسٹیشن کے علاقے (یوپی) سے برآمد کیا۔ پوچھ گچھ کے دوران لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ اس کا ایک نوجوان سے معاشقہ چل رہاتھا اور اس سے شادی کرنے کے بعد اس کے ساتھ رہ رہی تھی۔

دوسرا معاملہ علی پور تھانے کے علاقے کا ہے، جہاں ایک 18 سالہ لڑکی 18 فروری 2026 سے لاپتہ تھی۔ متعدد کوششوں کے بعد اس کے ٹھکانے کے بارے میں کوئی سراغ نہیں مل سکا، دہلی پولیس نے اس کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دینے والے کے لیے 20,000 روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد، تفتیش کرائم برانچ کی این آر -2 ٹیم کو سونپی گئی۔ موبائل سرویلانس اور مقامی انٹیلی جنس کی بنیاد پر، ٹیم نے سمے پور بادلی علاقے میں خاتون کے مقام کا پتہ لگایا۔ پولیس نے علاقے میں چھاپہ مار کر اسے بازیاب کر لیا۔ پوچھ گچھ کے دوران خاتون نے انکشاف کیا کہ اس کے ایک نوجوان کے ساتھ اس کا عشق چل رہا تھا اور اس سے شادی کر کے اس کے ساتھ رہ رہی تھی۔ لڑکی کو علی پور تھانے کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں ضروری قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande