خبر اور رائے کے درمیان واضح فرق کی ضرورت ہے: نائب صدرجمہوریہ
کوٹائم (کیرالہ)، 31 مئی (ہ س)۔نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن نے کیرالہ میں روزنامہ دیپیکا ملیالم کے یوم تاسیس کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے صحافت میں خبروں اور رائے کے درمیان واضح فرق کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اداریہ رائے
خبر


کوٹائم (کیرالہ)، 31 مئی (ہ س)۔نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن نے کیرالہ میں روزنامہ دیپیکا ملیالم کے یوم تاسیس کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے صحافت میں خبروں اور رائے کے درمیان واضح فرق کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اداریہ رائے کے اظہار کی جگہ ہے، جب کہ خبریں حقائق پر مبنی اور غیر جانبدارانہ رہنی چاہئیں۔

نائب صدر جمہوریہ نے اتوار کو کیرالہ کے کوٹائیم میں روزانہ دیپیکا ملیالم کے 140ویں یوم تاسیس کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور اس موقع پر دیپیکا ایکسیلنس ایوارڈ پیش کیا۔

نائب صدر نے دیپیکا کے 140 سالہ سفر کو لگن، ہمت، ساکھ اور عوامی خدمت کی ایک قابل ذکر میراث قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ 19ویں صدی میں محدود وسائل کے باوجود اخبار شروع کرنا بہت مشکل اور جرات مندانہ کام تھا۔

انہوں نے کہا کہ صحافت کا فرض ہے کہ اچھے کام کی تعریف کی جائے اور غلط کام پر غیر جانبداری سے تنقید کی جائے۔ تعمیری صحافت معاشرے کو تحریک دیتی ہے اور قوم کی تعمیر کو مضبوط کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اخبارات کی ذمہ داری صرف واقعات کی رپورٹنگ تک محدود نہیں ہے بلکہ انہیں امید، اختراع، ہمدردی اور سائنسی ترقی سے متعلق مثبت کہانیاں بھی سامنے لانی چاہئیں۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ آج کے ڈیجیٹل دور میں جعلی خبروں، تجارتی دباو¿ اور معلومات کے تیز بہاو¿ جیسے چیلنجز میں اضافہ ہوا ہے جس سے میڈیا کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔ دیپیکا صحافت کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے صحافیوں کی نئی نسل کی حوصلہ افزائی کرتی رہیں گی۔

اس موقع پر کیرالہ کے گورنر راجیندر وشوناتھ ارلیکر، وزیر اعلیٰ وی ڈی ستیسن، اسمبلی اسپیکر اور بہت سے دوسرے معززین موجود تھے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande