
علی گڑھ, 31 مئی (ہ س) ۔
ضلع مجسٹریٹ اویناش کمار کی ہدایت پر طلبہ و طالبات کی حفاظت کو یقینی بنانے اور سڑک حادثات کی روک تھام کے مقصد سے ضلع بھر میں بلاک سطح پر سڑک تحفظ سے متعلق عوامی بیداری میٹنگوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ اس مہم کے تحت اسکولوں میں ٹرانسپورٹ سیفٹی کمیٹیوں کی تشکیل، اسکولی گاڑیوں کی حفاظتی جانچ اور طلبہ کو ٹریفک قوانین سے آگاہ کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
ضلع اسکول انسپکٹر ڈاکٹر پورن سنگھ نے بتایا کہ ان میٹنگوں میں اسکول منتظمین، پرنسپل صاحبان، گرام پردھانوں اور محکمہ تعلیم کے افسران کو سڑک تحفظ سے متعلق اہم ہدایات دی جا رہی ہیں۔
طے شدہ پروگرام کے مطابق لودھا میں یکم جون، خیر میں 3 جون، ٹپل میں 5 جون، اگلاس میں 8 جون، گونڈا میں 10 جون، اترولی میں 12 جون، بجولی میں 15 جون، گنگیری میں 17 جون، چنڈوس میں 19 جون، جواں میں 22 جون اور شہری علاقے میں 24 جون کو میٹنگیں منعقد کی جائیں گی۔
تمام میٹنگیں متعلقہ بلاک ایجوکیشن آفیسر کے دفتر میں دوپہر 12 بجے سے منعقد ہوں گی۔ ضلع اسکول انسپکٹر نے تمام اسکول منتظمین اور پرنسپل صاحبان کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے اپنے بلاک میں مقررہ تاریخ پر منعقد ہونے والی میٹنگ میں لازمی شرکت کو یقینی بنائیں۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ