وزیر اعلیٰ نے ہونہار طالبات میں سائیکلیں تقسیم کی
نئی دہلی، 31 مئی (ہ س)۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے اتوار کو مالویہ نگر اسمبلی حلقہ میں منعقدہ ترقی یافتہ مالویہ نگر کا سنکلپ سماروہ میں 15 ہونہار اور معاشی طور پر ضرورت مند لڑکیوں کو سائیکلیں تقسیم کیں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے پرندوں کے
وزیر اعلیٰ نے ہونہار طالبات میں سائیکلیں تقسیم کی


نئی دہلی، 31 مئی (ہ س)۔

دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے اتوار کو مالویہ نگر اسمبلی حلقہ میں منعقدہ ترقی یافتہ مالویہ نگر کا سنکلپ سماروہ میں 15 ہونہار اور معاشی طور پر ضرورت مند لڑکیوں کو سائیکلیں تقسیم کیں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے پرندوں کے لیے پانی کے گملے لگا کر ماحولیاتی تحفظ اور جانوروں کے تئیں حساسیت کا پیغام دیا۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنے گھروں، پارکوں اور عوامی مقامات پر پرندوں کے لیے پانی فراہم کریں۔

سری اروبندو مارگ پر واقع این سی یو آئی آڈیٹوریم میں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں نئی دہلی کے ایم پی باسوری سوراج اور مالویہ نگر کے ایم ایل اے ستیش اپادھیائے کے علاوہ بڑی تعداد میں مقامی شہریوں، عوامی نمائندوں، سماجی کارکنوں، طلباء اور دیگر معززین نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے مقامی ترقیاتی کاموں سے متعلق ایک نمائش کا افتتاح کیا اور علاقے میں جاری ترقیاتی کاموں اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

ایم ایل اے ستیش اپادھیائے سے وابستہ تنظیم اوما نرنجن فاو¿نڈیشن نے تعلیم کو فروغ دینے اور لڑکیوں کو بااختیار بنانے کے لیے 15 ہونہار اور معاشی طور پر ضرورت مند لڑکیوں کو سائیکلیں تقسیم کیں۔ طالبات کو سائیکلیں پیش کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ تعلیم تک آسان رسائی ہر لڑکی کا حق ہے اور اس طرح کے اقدامات انہیں خود انحصار بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

تقریب کے دوران مالویہ نگر علاقہ میں اسپورٹس کلب اور ثقافتی کلب کے قیام کا بھی اعلان کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ نوجوانوں کی توانائی کو مثبت سمت میں لانے کے لیے کھیلوں، ثقافت اور تخلیقی سرگرمیوں کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande