
امپھال، 31 مئی (ہ س)۔ منی پور میں سیکورٹی فورسز نے ممنوعہ ریولیشنری پیپلز فرنٹ (آر پی ایف) / پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) سے منسلک ایک فعال رنگداری وصول کرنے والے کیڈر کو گرفتار کیا ہے، پولیس نے اتوار کو سرکاری طور پر اس کی تصدیق کی۔
گرفتار ملزم کی شناخت اہیبم منگلسنا سنگھ (27) کے طور پر کی گئی ہے جو امپھال مغربی ضلع کے وانگوئی لائفراکپم ماننگ لیکائی کا رہنے والا ہے۔ سیکورٹی فورسز نے اسے امپھال مشرقی ضلع کے پورمپٹ تھانہ علاقے کے نیو چیکون علاقے سے گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق ملزم علاقے میں رنگداری کی سرگرمیوں میں شاملتھا اور کافی عرصے سے زیر نگرانی تھا۔
وہیں، ایک اور کارروائی میں، منی پور پولیس نے تھوبل ضلع کے ٹیکچم مائی لیکائی کے رہنے والے سائروم الویسن (26) کو امپھال مشرقی ضلع کے کھونگمان منگجن علاقے سے گرفتار کیا۔
تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے مختلف برانڈز کے کل 500 ایم ایل بیئر کی 551کین اور ایک ماروتی سوزوکی آلٹو کے10 کار برآمد ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ضبط شدہ اشیاءکے ذرائع اور ٹھکانوں کی تفتیش کی جا رہی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق دونوں واقعات میں مزید تفتیش جاری ہے اور نیٹ ورک میں ملوث دیگر افراد کی نشاندہی کی کوشش کی جا رہی ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی