
کانگ پوکپی (منی پور)، 31 مئی (ہ س)۔ منی پور کے کانگ پوکپی ضلع کے کھرم وائیفی گاو ں کے قریب 30 مئی کو دوپہر 1بج کر45 منٹ پر نامعلوم مسلح بدمعاشوں کی فائرنگ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔
پولیس نے اتوار کو بتایا کہ واقعہ کے دوران گاو¿ں کے پانچ کچے مکانات کو آگ لگ گئی جس سے وہ مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ واقعہ سے علاقائی مکینوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
اطلاع ملنے پر ضلعی پولیس اور سیکورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچیں اور حالات پر قابو پانے کے لیے مشترکہ آپریشن کیا۔ اس بروقت کارروائی نے صورتحال کو مزید بڑھنے سے روک دیا۔
حکام کے مطابق واقعے میں کسی کے ہلاک یازخمی ہونے کی کوئی خبرنہیں ہے۔
ادھر انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی کچھ پوسٹس اور دعووں کو مکمل طور پر گمراہ کن اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔ یہ دعوے، سیکورٹی فورسز اور ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے بارے میں کئے گئے ہیں۔ حکام نے ان دعووں کی تردیدکرتے ہوئے کہاکہ یہ بیانات اصل حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے۔
انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ حساس حالات میں گمراہ کن معلومات یا پروپیگنڈا پھیلانے والے افراد اور تنظیموں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی