مفت بجلی اسکیم بند ہوئی تو الیکشن لڑنا چھوڑدونگا : ریونت ریڈی
حیدرآباد ، 31 مئی (ہ س) ۔ وزیراعلی ریونت ریڈی نے کسانوں کو مفت بجلی کی فراہمی اور بی جے پی و بی آرایس کے خفیہ گٹھ جوڑ پربی آرایس کو ایک اوپن چیلنج کیا۔ وزیراعلی نے بی آرایس کے الزامات کویکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگران کی حکومت کسانوں کے موٹر
مفت بجلی اسکیم بند ہوئی تو الیکشن لڑنا چھوڑدونگا : ریونت ریڈی


حیدرآباد ، 31 مئی (ہ س) ۔

وزیراعلی ریونت ریڈی نے کسانوں کو مفت بجلی کی فراہمی اور بی جے پی و بی آرایس کے خفیہ گٹھ جوڑ پربی آرایس کو ایک اوپن چیلنج کیا۔ وزیراعلی نے بی آرایس کے الزامات کویکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگران کی حکومت کسانوں کے موٹر پمپوں پرمیٹر لگاتی ہے یا کسانوں کی مفت بجلی کی اسکیم بند کرتی ہے تو وہ خود انتخابی سیاست چھوڑ دیں گے اورکبھی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے الٹا چیلنج کیا کہ اگر کانگریس حکومت مفت بجلی کی اسکیم کوکامیابی سے جاری رکھتی ہے توکیا بی آرایس ہمیشہ کیلئے انتخابات سے دور رہنے کیلئے تیار ہے؟ انہوں نے بی آرایس کے سربراہ کے سی آرپر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ کسانوں کے نام پر صرف اپنی گرتی ہوئی سیاست چمکانے کی کوشش کررہے ہیں۔ وزیراعلی ریونت ریڈی نے حکومت کے نئے منصوبے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے کسانوں کو24 گھنٹے مفت بجلی فراہم کرنے کیلئے ایک مخصوص رئیتو ڈسکام قائم کررہے ہیں۔ اس نئے نظام کے ذریعہ مفت بجلی کی کھپت کو براہ راست مانیٹر کیاجائے گا جس سے پورے نیٹ ورک میں شفافیت اورجوابدہی بڑھے گی۔ بی آرایس قائد ہریش راؤ کے قرضوں سے متعلق بیانات کا جواب دیتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ ہم ہرسال 70 ہزار کروڑ روپئے قرض حاصل کرتے ہیں تو اس کے بدلے 95 ہزارکروڑ روپئے کا پرانا قرض ادا بھی کررہے ہیں لیکن ہریش راؤ اس سچائی پر بات نہیں کرتے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت ایف آربی ایم کی طئے شدہ قانونی حد سے زیادہ ایک روپیہ بھی قرض نہیں لے رہی ہے۔ ہریش راؤ کی وفاداری پر سنگین سوالات اٹھاتے ہوئے وزیراعلی ریونت ریڈی نے کہا کہ ہریش راؤکوکے سی آرکے سرپرہاتھ رکھ کر قسم کھانی چاہئے کہ وہ کبھی بی آر ایس چھوڑ کر نہیں جائیں گے۔ انہوں نے انکشاف کیاکہ ہریش راؤ ماضی میں بھی(وائی ایس آر) کے پاس جاچکے تھے۔ وہ آج کل کس سے رابطے میں ہے اچھی طرح جانتے ہیں مگروہ فی الحال اس پرسے پردہ ہٹانا نہیں چاہتے۔ حقیقت یہ ہیکہ بی آر ایس اور بی جے پی میں خفیہ سازباز ہوچکا ہے۔

۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande