چار ریاستوں میں ایس آئی آر کا آغاز، 3.68 کروڑ سے زیادہ ووٹرزہوں گے شامل
نئی دہلی،31مئی(ہ س)۔ الیکشن کمیشن نے اڈیشہ، میزورم، سکم اور منی پور میں خصوصی جامع نظر ثانی (ایس آئی آر) کے تیسرے مرحلے کے تحت رائے دہندگان کے سروے اور تصدیق کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اس مرحلے میں 3.68 کروڑ سے زیادہ ووٹرز کی تصدیق کی جائے گی۔ کمیشن نے
ووٹ


نئی دہلی،31مئی(ہ س)۔ الیکشن کمیشن نے اڈیشہ، میزورم، سکم اور منی پور میں خصوصی جامع نظر ثانی (ایس آئی آر) کے تیسرے مرحلے کے تحت رائے دہندگان کے سروے اور تصدیق کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اس مرحلے میں 3.68 کروڑ سے زیادہ ووٹرز کی تصدیق کی جائے گی۔ کمیشن نے کہا کہ یہ عمل اہل افراد کو انتخابی فہرست میں شامل کرنے اور نااہل افراد کو خارج کرنے کے مقصد سے شروع کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ آئین کے آرٹیکل 324 اور عوامی نمائندگی ایکٹ 1950 کے سیکشن 21 کے تحت 16 ریاستوں اور تین مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں خصوصی جامع نظر ثانی کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔ اس کے تحت اوڈیشہ، میزورم، سکم اور منی پور میں رائے دہندگان کے سروے اور تصدیق کا مرحلہ 30 مئی سے شروع ہو گیا ہے۔ ان ووٹرز کے نام جن کے گنتی فارم الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر (ای آر او) کو 28جون تک موصول ہوں گے، مسودہ انتخابی فہرست میں شامل کیے جائیں گے۔

کمیشن کے مطابق بوتھ لیول آفیسر (بی ایل او) گھر گھر جا کر موجودہ ووٹرز کو گنتی کے فارم فراہم کریں گے۔ ووٹر بی ایل او کے ذریعے یا آن لائن بھرے ہوئے فارم جمع کرا سکیں گے۔ جو ووٹر مقررہ وقت تک فارم جمع نہیں کروا پائیں گے وہ دعووں اور اعتراضات کی مدت کے دوران اعلان شدہ فارم کے ساتھ فارم-6 بھر کر درخواست دے سکیں گے۔

بی ایل اوز نئے ووٹرز کے اندراج کو آسان بنانے کے لیے فارم-6 اور ڈیکلریشن فارم بھی لے کر جائیں گے۔ کمیشن نے تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کے بوتھ سطح کے ایجنٹوں (بی ایل اے) کو بھی بی ایل اوز کو روزانہ 50 فارم وصول کرنے اور جمع کرنے کی اجازت دی ہے، جس سے وہ زیادہ فعال کردار ادا کر سکتے ہیں۔

ریاست کے لحاظ سے اعداد و شمار کے مطابق، اڈیشہ میں 3,34,14,856 ووٹر، 38,123 بی ایل او اور 8,391 بی ایل اے ہیں۔ میزورم میں 875,008 ووٹر، 1,353 بی ایل او اور 3,430 بی ایل اے ہیں۔ سکم میں 471,077 ووٹر، 572 بی ایل او اور 681 بی ایل اے ہیں، جبکہ منی پور میں 2092,140 ووٹر، 2,996 بی ایل او اور 5,003 بی ایل اے کام کر رہے ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande