وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے عمارت گرنے کے مقام کا دورہ کیا اور کارروائی کی یقین دہانی کی
نئی دہلی، 31 مئی (ہ س)۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے آج جنوبی دہلی میں ساکیت میٹرو اسٹیشن کے قریب عمارت گرنے کے مقام کا دورہ کیا۔ اس حادثہ میں دو لوگوں کی موت ، آٹھ زخمی ہوئے، جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔ یہاں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ن
ریکھا


نئی دہلی، 31 مئی (ہ س)۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے آج جنوبی دہلی میں ساکیت میٹرو اسٹیشن کے قریب عمارت گرنے کے مقام کا دورہ کیا۔ اس حادثہ میں دو لوگوں کی موت ، آٹھ زخمی ہوئے، جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔

یہاں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راحت اور بچاو کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ابھی بھی جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور ریسکیو آپریشن انتہائی احتیاط سے کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے واضح طور پر کہا کہ ایسی تمام غیر مجاز عمارتوں اور ان کے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں عمارت گرنے کے واقعہ پر گہری تشویش ہے۔ حکومت کی توجہ ریسکیو آپریشن پر مرکوز ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ این ڈی آر ایف، دہلی فائر سروس، دہلی پولیس، ڈی ڈی ایم اے، ایم سی ڈی، سی اے ٹی ایس اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں جنگی بنیادوں پر بچاو کاکام کر رہی ہیں۔ پھنسے ہوئے لوگوں کو بحفاظت نکالنے اور متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور تمام متعلقہ ادارے آپس میں مل کر کام کر رہے ہیں۔ ہر شہری کی حفاظت اور بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جنوبی دہلی کے ساکیت میٹرو اسٹیشن کے قریب سیدالعجائب علاقے میں ہفتہ کی شام ایک چار منزلہ تجارتی عمارت اچانک منہدم ہوگئی۔ حادثے سے افراتفری مچ گئی اور گردو غبار کے بادل نے علاقے کو اپنی زد میں لے لیا۔ عمارت کا ملبہ ایک قریبی کینٹین پر گرا جو ٹین شیڈ اور آس پاس کے ڈھانچے کے نیچے چل رہی تھی۔ کچھ طلباء اس وقت کینٹین میں دوپہر کا کھانا کھا رہے تھے اور ملبے تلے دب گئے۔

فائر حکام کے مطابق عمارت کے گرنے کی کال ہفتہ کوشام 7 بج کر 44 منٹ پر موصول ہوئی۔ فائر بریگیڈ کی سات گاڑیوں کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ عمارت کی چوتھی منزل پر تعمیراتی کام جاری تھا جو سیدالعجائب کی نمبر 5 لین میں واقع ہے۔ جب ریسکیو ٹیمیں پہنچیں تو پوری عمارت کنکریٹ کے ملبے، مڑے ہوئے سریوں اور ٹوٹے ہوئے ستونوں کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکی تھی۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande