گندم کی فصل خراب ہونے پر کسان نے خودکشی کر لی
فرخ آباد، 31 مئی (ہ س)۔ اتر پردیش میں فرخ آباد ضلع کے کمپل تھانہ علاقے میں واقع بھاگی پور عمراوگاوں میں ایک کسان نے اپنی گندم کی فصل کی خرابیسے پریشان ہو کر کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کر لی۔ بھاگی پور عمراو کے رہنے والے دروین نے اپنے کھیت میں گندم
کسان


فرخ آباد، 31 مئی (ہ س)۔ اتر پردیش میں فرخ آباد ضلع کے کمپل تھانہ علاقے میں واقع بھاگی پور عمراوگاوں میں ایک کسان نے اپنی گندم کی فصل کی خرابیسے پریشان ہو کر کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کر لی۔

بھاگی پور عمراو کے رہنے والے دروین نے اپنے کھیت میں گندم بوئی تھی۔ اہل خانہ کے مطابق حالیہ بارشوں سے کھیتوں میں پانی بھر گیا جس سے گندم کی فصل بھیگ گئی۔ ہفتہ کے روز فصل سوکھنے اور تھریش کرنے کے بعد گندم کالی اور خراب نکلی۔

اپنی کوششوں کو رائیگاں جاتے دیکھ کر دروین کو شدید صدمہ ہوا۔ مایوس ہو کر، اس نے اپنی مکئی کی فصل کو کیڑوں سے بچانے کے لیے گھر میں رکھی ہوئی کیڑے مار دوا پی لی۔ جب اس کی حالت خراب ہوئی تو اس کے اہل خانہ اسے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر لے گئے، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈاکٹروں نے اسے لوہیا اسپتال ریفر کردیا۔ لوہیا اسپتال میں ڈاکٹروں نے دروین کو مردہ قرار دے دیا۔

متوفی کے دادا اتر سنگھ نے بتایا کہ دروین کی ایک بیوی پوجا اور تین بیٹیاں ہیں۔ وہ بہت پریشان تھا کیونکہ اس کی گندم خراب نکلی تھی۔ پولیس نے انکوائری رپورٹ تیار کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ واقعہ کے بعد گاو¿ں میں سوگ کا ماحول ہے۔ گاو¿ں والوں نے انتظامیہ سے متاثرہ خاندان کے لیے مالی امداد کا مطالبہ کیا ہے۔ سی او راجیش کمار دویدی نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande