عبداللہ خاندان نے ہمیشہ اقتدار اور سرکاری مراعات کو ترجیح دی ہے ۔سنیل شرما
جموں, 31 مئی (ہ س)۔ جموں و کشمیر اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف اور بی جے پی کے سینئر رہنما سنیل شرما نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور نیشنل کانفرنس کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ عبداللہ خاندان نے ہمیشہ اقتدار اور سرکاری مرا
Sunil sharma


جموں, 31 مئی (ہ س)۔

جموں و کشمیر اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف اور بی جے پی کے سینئر رہنما سنیل شرما نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور نیشنل کانفرنس کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ عبداللہ خاندان نے ہمیشہ اقتدار اور سرکاری مراعات کو ترجیح دی ہے اور کبھی بھی اصولی مؤقف اختیار کرتے ہوئے اقتدار سے استعفیٰ نہیں دیا۔

اتوار کو جموں میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سنیل شرما نے کہا کہ عمر عبداللہ ریاستی درجے کی بحالی کے مطالبے پر بھی سمجھوتہ کر سکتے ہیں، بشرطیکہ ان کے پروٹوکول اور سیاسی مراعات برقرار رہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس عوام کے جذبات کو استعمال کرتے ہوئے جموں و کشمیر کی آئینی اور سیاسی حیثیت کے معاملے پر گمراہ کن سیاست کر رہی ہے۔

بی جے پی رہنما نے الزام لگایا کہ نیشنل کانفرنس کی سیاست عوامی مسائل کے بجائے اقتدار کے حصول اور اسے برقرار رکھنے کے گرد گھومتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت نے ہمیشہ اپنے سیاسی مفادات کو ترجیح دی ہے جبکہ عوامی مفادات کو پس پشت ڈالا گیا۔

سنیل شرما نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی جموں و کشمیر میں ترقی، شفاف طرز حکمرانی اور جمہوری اداروں کے استحکام کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے نیشنل کانفرنس پر آئینی اور انتظامی معاملات کے حوالے سے بے یقینی اور ابہام پیدا کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔واضح رہے کہ جموں و کشمیر کو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کے مطالبے اور مستقبل کے انتظامی ڈھانچے کے حوالے سے سیاسی حلقوں میں بحث کا سلسلہ جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande