
سرینگر، 31 مئی( ہ س)۔فوج نے جموں و کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کو پار کرکے پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے تین افراد کو گرفتار کیا ہے، حکام نے بتایا کہ بارہمولہ ضلع کے سوپور علاقے سے تعلق رکھنے والے تینوں لوگ ہفتہ کی رات ہتھلنگہ-نمبلہ سے پی او کے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ حکام نے بتایا کہ تینوں جن میں مبینہ طور پر علاقائی فوج کا ایک سابق جوان بھی شامل ہے کو فوج کے اہلکاروں نے پکڑ لیا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ ایک اور واقعہ میں، اسی فوجی یونٹ نے پی او کے کے ایک رہائشی کو گرفتار کیا جو سلیکوٹ کے علاقے میں لائن آف کنٹرول کو پار کرکے کشمیر میں داخل ہوا تھا۔ مظفرآباد کے رہائشی ذیشان میر نے دعویٰ کیا کہ اس نے اپنی گرل فرینڈ سے ملنے کے لیے ایل او سی پار کیا تھا جو اُوڑی کے تلئی میں رہتی ہے۔سیکورٹی فورسز کی جانب سے میر اور لڑکی دونوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، حکام نے کہا کہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir