
سابق وزیر پراجکت تنپورے سمیت این سی پی (ایس پی) کے سیکڑوں عہدیدار بی جے پی میں شاملاحمد نگر ضلع میں این سی پی (ایس پی) کو بڑا سیاسی جھٹکاممبئی ، 30 مئی (ہ س)۔ سابق ریاستی وزیر پراجکٹ تنپورے کی قیادت میں احمد نگر ضلع کے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد پوار) کے سیکڑوں عہدیدار ہفتہ کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہو گئے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر رویندر چوہان نے تمام نئے شامل ہونے والے رہنماؤں اور کارکنوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے یقین دلایا کہ پارٹی میں ان کا مناسب احترام اور مقام برقرار رکھا جائے گا۔
ممبئی میں واقع بی جے پی کے ریاستی دفتر میں منعقدہ شمولیتی پروگرام کے دوران پراجکٹ تنپورے نے باضابطہ طور پر بی جے پی کا دامن تھاما۔ پراجکٹ تنپورے 2019 میں راہوری اسمبلی حلقے سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور بعد میں مہاوکاس اگھاڑی حکومت میں ریاستی وزیر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بی جے پی ریاستی صدر رویندر چوہان نے کہا کہ راہوری اسمبلی حلقے میں حال ہی میں منعقد ہونے والے ضمنی انتخاب کے دوران ان کی اور ان کے ساتھیوں کی پراجکٹ تنپورے کے ساتھ کئی اہم موضوعات پر بات چیت ہوئی تھی۔ اس دوران تنپورے نے اپنے حلقے کی تینوں تعلقوں کے اہم مسائل کے حل کے لیے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس کی قیادت میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ چوہان نے کہا کہ پراجکٹ تنپورے کو عوامی مسائل کی گہری سمجھ ہے اور انہوں نے برسوں تک سماج کے مختلف طبقات کے ساتھ کام کیا ہے۔ انہوں نے جس اعتماد کے ساتھ بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے، پارٹی اس اعتماد کو برقرار رکھے گی اور تنظیم پوری مضبوطی کے ساتھ ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔
پراجکٹ تنپورے نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس اور ضلع کے سرپرست وزیر رادھا کرشن وکھے پاٹل کی رہنمائی میں علاقے میں بجلی، زراعت اور پانی سے متعلق مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی مستقبل میں جو بھی ذمہ داری ان کے سپرد کرے گی، وہ اسے پوری دیانت داری، لگن اور صلاحیت کے ساتھ نبھائیں گے۔ اس موقع پر بی جے پی کے سینئر رہنما وجئے چودھری، ڈاکٹر سجے وکھے پاٹل، ریاستی چیف ترجمان نوناتھ بن، میڈیا شعبہ کے سربراہ گووند یتیئیکر سمیت متعدد سرکردہ رہنما اور کارکنان موجود تھے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / جاوید این اے