عاجزی وانکساری، عفو و درگزر اور حسن اخلاق شخصیت کا اصل زیور ہیں: وزیراعظم
نئی دہلی، 30 مئی (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو ایک سنسکرت سبھاشیتم کا اشتراک کرتے ہوئے کہا کہ عاجزی وانکساری، عفو و درگزر اور حسن اخلاق ایک شخص کے حقیقی زیور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان خوبیوں کے ساتھ ملک کے باشندے وکست بھارت کے ہدف کو حاصل کر
سبھاشیت


نئی دہلی، 30 مئی (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو ایک سنسکرت سبھاشیتم کا اشتراک کرتے ہوئے کہا کہ عاجزی وانکساری، عفو و درگزر اور حسن اخلاق ایک شخص کے حقیقی زیور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان خوبیوں کے ساتھ ملک کے باشندے وکست بھارت کے ہدف کو حاصل کرنے میں مسلسل مصروف ہیں۔

وزیراعظم کے ذریعہ شیئرکی گئی سبھاشیتم کا مفہوم ہے کہ ہوشیاری، درگزر، صبر، پاکیزگی، کسی سے بغض نہ رکھنا اور انا سے دور رہنا ایسی خدائی صفات ہیں جو عظیم شخصیت کے حامل انسان کی پہچان ہوتی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande