وزیر اعظم نے گوا ریاست کے یوم تاسیس کے موقع پرعوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، 30 مئی (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو گوا ریاست کے یوم تاسیس کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ گوا اپنی متحرک ثقافت، بھرپور وراثت، قدرتی خوبصورتی اور خوش مزاج لوگوں کے لیے ملک اور دنیا بھر میں مشہور ہے۔ وزیر اعظم ن
گوا


نئی دہلی، 30 مئی (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو گوا ریاست کے یوم تاسیس کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ گوا اپنی متحرک ثقافت، بھرپور وراثت، قدرتی خوبصورتی اور خوش مزاج لوگوں کے لیے ملک اور دنیا بھر میں مشہور ہے۔

وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ یہ دن ان تمام لوگوں کو شکریہ کے ساتھ یاد کرنے کا بھی موقع ہے جنہوں نے گوا کی شناخت اور ترقی کے لیے انتھک محنت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوا کو ترقی جاری رکھنا چاہئے اور وکست بھارت کی تعمیر میں اہم رول ادا کرنا چاہئے۔

وزیر اعظم نے گوا کے لوگوں کی اچھی صحت، خوشی، خوشحالی اور روشن مستقبل کی بھی خواہش کی۔

ایک اور پوسٹ میں، وزیر اعظم نے گوا کی مادری زبان میں بھی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا، گوا ریاست کے یوم تاسیسپر سب کو مبارکباد۔ انہوں نے گوا کی ثقافت، وراثت اور طرز زندگی کی تعریف کی اور ریاست کی ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande