ایم پی کے انوپ پور میں ٹریکٹر ٹرالی پلٹنے سے زخمی مزید دو لوگوں کی موت، مہلوکین کی تعداد 6 ہوئی
ایم پی کے انوپ پور میں ٹریکٹر ٹرالی پلٹنے سے زخمی مزید دو لوگوں کی موت، مہلوکین کی تعداد 6 ہوئی وزیر اعلیٰ نے حادثے پر اظہار افسوس کیا، متوفی کے اہل خانہ کو چار چار لاکھ روپے کی امداد کا اعلان بھوپال، 30 مئی (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے انوپ پور اور ا
انوپ پور ضلع میں ٹریکٹر ٹرالی پلٹی۔ فائل فوٹو


ایم پی کے انوپ پور میں ٹریکٹر ٹرالی پلٹنے سے زخمی مزید دو لوگوں کی موت، مہلوکین کی تعداد 6 ہوئی

وزیر اعلیٰ نے حادثے پر اظہار افسوس کیا، متوفی کے اہل خانہ کو چار چار لاکھ روپے کی امداد کا اعلان

بھوپال، 30 مئی (ہ س)۔

مدھیہ پردیش کے انوپ پور اور امریا ضلع کی سرحد پر جمعہ کی شام عقیدت مندوں سے بھری ایک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی پلٹنے کے حادثے میں زخمی ہوئے مزید دو لوگوں کی ہفتہ کے روز موت ہو گئی۔ اس کے بعد حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر چھ ہو گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے متوفیان کے اہل خانہ کو چار چار لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے ہفتہ کے روز سوشل میڈیا ’ایکس‘ پر کہا کہ انوپ پور ضلع میں پشپ راج گڑھ کے گرام بجورا میں عقیدت مندوں کو لے کر مندر جا رہی ٹریکٹر ٹرالی کے پلٹنے سے ہوئے سڑک حادثے میں لوگوں کے بے وقت انتقال اور زخمی ہونے کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ میری ہمدردیاں غمزدہ اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ ریاستی حکومت کی جانب سے متوفیان کے اہل خانہ کو چار چار لاکھ کی مالی امداد دینے کی ہدایت دینے کے ساتھ ہی زخمیوں کا بہتر علاج کرنے کی بات کہی ہے۔ بابا مہاکال سے پرارتھنا ہے کہ مرحومین کو امن اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائیں۔

انوپ پور ضلع کے دیہی باشندے جمعہ کے روز خاندان سمیت تیونی جنگل میں پوجا ارچنا کرنے کے لیے پہنچے تھے۔ پوجا کے بعد شام کو سبھی لوگ ٹریکٹر ٹرالی میں سوار ہو کر گاوں لوٹ رہے تھے۔ اسی دوران امریا-انوپ پور بارڈر کے پاس پشپ راج گڑھ کے گرام بجورا کے قریب پلیا پر ٹرالی اچانک بے قابو ہو گئی اور پلیا سے تقریباً 10 فٹ نیچے جا گری۔ ٹرالی میں 41 لوگ سوار تھے، جو ایک دوسرے کے اوپر گر پڑے۔ کئی لوگ ٹرالی کے نیچے دب گئے، جس سے موقع پر افرا تفری اور چیخ و پکار مچ گئی۔ اطلاع ملتے ہی امریا ضلع کے پالی تھانہ پولیس، انتظامیہ اور محکمہ صحت کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور راحت و بچاو کام شروع کر کے مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو باہر نکالا گیا۔ اس کے بعد سبھی کو 108 ایمبولینس کی مدد سے پالی اسپتال پہنچایا گیا۔ شدید زخمیوں کو ابتدائی علاج کے بعد ضلع اسپتال ریفر کیا گیا ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ وکرانت مراب نے بتایا کہ حادثے کے وقت ٹریکٹر ٹرالی میں 41 لوگ سوار تھے۔ ان میں مرد، خواتین اور بچے شامل تھے۔ حادثے میں دو دیہی باشندوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا تھا، جبکہ دو لوگوں کی اسپتال لے جاتے وقت راستے میں موت ہو گئی۔ وہیں، دو دیگر دیہی باشندوں نے ہفتہ کے روز اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ متوفی میں گرام پڑمنیا کے ساکن گھنشیام گوڑ (45)، سہبل بیگا (55) ولد گلی رام ساکن گزری، بھوپت سنگھ (50) ساکن پڑمنیا، بیر سنگھ (60) ساکن گزری، 40 سالہ کرشن پال سنگھ اور ایک 15 سالہ لڑکا شامل ہے۔ حادثے میں 35 لوگ زخمی ہوئے ہیں، جن کا علاج جاری ہے۔

حادثے کے بعد جمعہ کی دیر رات شہڈول ڈویژنل کمشنر سربھی گپتا اور انوپ پور کلکٹر ہرشل پنچولی نے شہڈول میڈیکل کالج پہنچ کر زخمی مریضوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے زخمیوں کی صحت کا حال جانا اور اہل خانہ کو تسلی دی۔ کلکٹر نے میڈیکل کالج انتظامیہ کو ہدایات دی ہیں کہ سبھی زخمیوں کو بہتر سے بہتر اور اعلیٰ سطحی علاج فراہم کرایا جائے۔ اس دردناک حادثے میں لقمہ اجل بنے شہریوں کے لواحقین کو 8—8 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ اس میں وزیر اعلیٰ کے صوابدیدی فنڈ سے 4—4 لاکھ اور سنبل یوجنا کے تحت 4—4 لاکھ روپے کی مالی امداد شامل ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande