ڈی کے شیو کمار کانگریس قانون ساز پارٹی کے رہنما منتخب، 3 جون کو وزیر اعلی کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے
بنگلورو، 30مئی (ہ س)۔ سینئر لیڈر ڈی کے شیو کمار کو ہفتہ کو کرناٹک میں کانگریس قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا۔ اب وہ ریاست کے نئے وزیر اعلی ہوں گے۔ شیو کمار 3جون کو وزیر اعلی کے طور پر حلف اٹھائیں گے۔ کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری کے سی وینوگ
ڈی کے شیو کمار کانگریس قانون ساز پارٹی کے رہنما منتخب، 3 جون کو وزیر اعلی کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے


بنگلورو، 30مئی (ہ س)۔ سینئر لیڈر ڈی کے شیو کمار کو ہفتہ کو کرناٹک میں کانگریس قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا۔ اب وہ ریاست کے نئے وزیر اعلی ہوں گے۔ شیو کمار 3جون کو وزیر اعلی کے طور پر حلف اٹھائیں گے۔

کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے بنگلورو میں منعقدہ کانگریس قانون ساز پارٹی (سی ایل پی) کے اجلاس کے بعد باضابطہ اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ قانون ساز پارٹی کے اجلاس میں نگراں وزیر اعلی سدارمیا نے ڈی کے شیو کمار کے نام کی تجویز پیش کی، جس کی کانگریس کے سینئر رہنما جی پرمیشور نے تائید کی۔ اس کے بعد موجود تمام ایم ایل اے نے متفقہ طور پر شیو کمار کے نام پر رضامندی ظاہر کی۔

میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کے سی وینوگوپال نے کہا کہ ریاست میں کانگریس حکومت سدارمیا کی رہنمائی اور ڈی کے شیو کمار کی قیادت میں آگے بڑھے گی۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پارٹی تنظیم اور حکومت کے درمیان بہتر تال میل قائم کرکے ریاست کی ترقی کو ایک نئی رفتار دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کا مقصد نہ صرف موجودہ مدت کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنا ہے بلکہ 2028 کے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کو دوبارہ اقتدار میں لانا بھی ہے۔ اس کے لیے تنظیم اور حکومت مل کر کام کریں گے۔کانگریس کے تمام ایم ایل اے، وزرا اور سینئر رہنما قانون ساز پارٹی کے اجلاس میں موجود تھے۔ قائدین نے پارٹی کے اتحاد کی علامت کے طور پر ڈی کے شیو کمار کے انتخاب کا خیرمقدم کیا۔ میٹنگ کے بعد کانگریس کا ایک وفد راج بھون پہنچا اور حکومت بنانے کا دعوی پیش کرنے کے لیے گورنر سے ملاقات کی۔

دریں اثنا، کانگریس نے بھی وزیر اعلی کی حلف برداری کی تقریب سے متعلق قیاس آرائیوں پر اپنا موقف واضح کیا ہے۔ پارٹی نے کہا کہ حلف برداری کی تقریب ودھان سودھا کی سیڑھیوں پر ہونے کی اطلاعات درست نہیں ہیں۔کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے ورکنگ صدر جی سی چندرشیکھر نے کہا کہ نئے وزیر اعلی کی حلف برداری کی تقریب بنگلورو میں لوک بھون کے گلاس ہاو¿س کمپلیکس میں آئی ڈی 1 پر ہوگی۔ کانگریس کے سینئر قومی رہنماو¿ں، مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلی اور پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد کے تقریب میں شرکت کرنے کی توقع ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande