جیولری کی دکان سے 10 لاکھ روپے کی چوری کا انکشاف، تین شاطر ملزم اور تین ریسیور گرفتار
نئی دہلی، 30 مئی (ہ س)۔ جنوبی دہلی کے کوٹلہ مبارک پور پولیس اسٹیشن کی پولیس نے زیورات کی دکان میں ایک بڑی چوری کا پردہ فاش کیا ہے، اس معاملہ میں تین مجرموں اور چوری کا سامان خریدنے والے تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزمان سے 10 لاکھ روپ
چوری


نئی دہلی، 30 مئی (ہ س)۔ جنوبی دہلی کے کوٹلہ مبارک پور پولیس اسٹیشن کی پولیس نے زیورات کی دکان میں ایک بڑی چوری کا پردہ فاش کیا ہے، اس معاملہ میں تین مجرموں اور چوری کا سامان خریدنے والے تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزمان سے 10 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سونا، چاندی، نقدی، ہیرے اور دیگر اشیاءبرآمد کر لی ہیں۔ معاملہ کو سی سی ٹی وی فوٹیج، تکنیکی نگرانی اور مسلسل تحقیقات کی بنیاد پر حل کیا گیا۔

جنوبی ضلع کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس اننت متل نے ہفتہ کے روز بتایا کہ پنجابی بازار میں ایک زیورات کی دکان میں 10 مئی کو چوری کی اطلاع ملی تھی۔ دکان کے مالک شگن ورما نے اپنی شکایت میں بتایا کہ 9 اور 10 مئی کی درمیانی شب نامعلوم چور دکان کے تالے اور شٹر توڑ کر سونے اور چاندی کے زیورات، کیش اور ہیرے چوری کر کے لے گئے۔ شکایت کی بنیاد پر کوٹلہ مبارک پور پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتہ چلا کہ وہ بنگال فرار ہونے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

تفتیش کے دوران پولیس نے قریبی سی سی ٹی وی کیمروں سے فوٹیج کا جائزہ لیا جس سے چوری میں استعمال ہونے والی گاڑی کے بارے میں اہم سراغ ملے۔ تکنیکی نگرانی اور مخبروں کی معلومات کی بنیاد پر پتہ چلا کہ ملزمان دہلی چھوڑ کر مغربی بنگال فرار ہونے کی تیاری کر رہے تھے۔ جس کے بعد پولیس ٹیم نے تیزی سے کام کرتے ہوئے 18 مئی کو تینوں اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت 37 سالہ مسکور، 36 سالہ بہارال شیخ اور 32 سالہ آنند منڈل عرف ناگیشور کے طور پر کی گئی ہے۔ تینوں شاستری پارک علاقے کے رہنے والے ہیں۔ تفتیش اور پولیس ریمانڈ کے دوران چوری کا سامان خریدنے والے جہانگیر، گلفام اور ممتاز کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

کئی ریاستوں میں درجنوں مقدمات درج ہیں

پولیس تفتیش میں معلوم ہوا کہ گرفتار ملزمان عرصہ دراز سے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ مرکزی ملزم مسکور کے خلاف 10 سے زائد فوجداری مقدمات درج ہیں۔ بہارال شیخ کے خلاف قتل، چوری، سیندھ ماری اور اسلحہ ایکٹ سمیت 20 سے زائد مقدمات درج ہیں۔ آنند منڈل کے خلاف بھی چوری اور ڈکیتی کے کئی مقدمات درج ہیں۔

اس طرح دیتے تھے واردات کو انجام

پولیس کے مطابق ملزمان رات کو زیورات کی دکانوں اور تجارتی اداروں کی ریکی کرتے تھے۔ وہ ناقص حفاظت والی دکانوں کو نشانہ بناتے اور چوری کرنے کے لیے تالے اور شٹر توڑ دیتے۔ چوری کے بعد سونے اور چاندی کے زیورات کو پگھلا کر ان کی شناخت مٹائی جاتی اور پھر ریسیور کے ذریعے فروخت کردی جاتی۔ ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لیے مسلسل اپنی جگہیں بدلتے رہتے تھے۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس کے مطابق، پولیس نے 36.47 گرام پگھلا ہوا سونا (تقریباً 5.11 لاکھ روپے مالیت)، 658 گرام پگھلا ہوا چاندی (تقریباً 1.63 لاکھ روپے مالیت)، چاندی کے پیالے، شیشے، چمچ، پازیب، انگوٹھیاں، اور دیگر اشیاءکے علاوہ 23 ہیرے اور زرقان پتھر،بینک اکاونٹ میں1 لاکھ 35 ہزار روپے نقد، نقلی زیورات کے کئی سیٹ، اور ایک کھلونا پستول برآمد کئے ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande