اے ایم یو گیس ایجنسی کی جانب سے گھریلو گیس صارفین کے لیے ای کے وائی سی کیمپ یکم جون سے
علی گڑھ, 30 مئی (ہ س) ۔ اے ایم یو گیس ایجنسی، گھریلو گیس صارفین کے لیے یکم جون 2026 سے ایک خصوصی ای کے وائی سی کیمپ منعقد کرے گی تاکہ گھریلو گیس کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ یہ کیمپ فیض گیٹ کے قریب واقع اے ایم یو گیس ایجنسی کے دفت
اے ایم یو گیس آفس


علی گڑھ, 30 مئی (ہ س) ۔

اے ایم یو گیس ایجنسی، گھریلو گیس صارفین کے لیے یکم جون 2026 سے ایک خصوصی ای کے وائی سی کیمپ منعقد کرے گی تاکہ گھریلو گیس کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ کیمپ فیض گیٹ کے قریب واقع اے ایم یو گیس ایجنسی کے دفتر میں روزانہ صبح 9:30 بجے سے دوپہر ایک بجے تک منعقد ہوگا۔ جمعہ اور اتوار کے دن کیمپ نہیں لگے گا۔ تدریسی و غیر تدریسی ملازمین، سبکدوش ملازمین اور دیگر گھریلو گیس صارفین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے کنزیومر نمبر اور آدھار کارڈ کی ایک نقل ساتھ لا کر ای کے وائی سی کی کارروائی مکمل کر لیں۔

ممبر انچارج، اے ایم یو گیس ایجنسی، پروفیسر ریاض احمد نے بتایا کہ ایسے صارفین کے لیے خصوصی سہولت کا بھی انتظام کیا گیا ہے جو ضعیفی یا طبی وجوہات کی بنا پر کیمپ تک آنے سے قاصر ہیں۔ ایسے صارفین، ایجنسی کے دفتر کے انٹرنل نمبر 1277 پر رابطہ کرکے اپنے گھر پر وقت مقرر کرا سکتے ہیں یا اپنی درخواست amugas01@gmail.com پر ای میل کرسکتے ہیں۔ درخواست میں کیمپ تک نہ آسکنے کی وجہ بھی درج کرنا ضروری ہے۔

پروفیسر ریاض احمد نے مزید بتایا کہ ایسے صارفین جنہیں اپنے موبائل نمبر کی عدم تجدید کی وجہ سے ڈی اے سی سے متعلق مسائل کا سامنا ہے، وہ بھی اپنے ریکارڈ کو درست کرانے اور نیا موبائل نمبر درج کرانے کے لیے ایجنسی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande