اے ایم یو کے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر ہال میں سالانہ تقریب کا اہتمام
علی گڑھ, 30 مئی (ہ س) ۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر ہال کی سالانہ تقریب نہایت جوش و خروش اور طلبہ، اساتذہ اور معزز مہمانوں کی فعال شرکت کے ساتھ منعقد کی گئی۔ مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے ہال کے پرووسٹ پروفیسر محمد طارق نے ہا
امبیڈکر ہال


علی گڑھ, 30 مئی (ہ س) ۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر ہال کی سالانہ تقریب نہایت جوش و خروش اور طلبہ، اساتذہ اور معزز مہمانوں کی فعال شرکت کے ساتھ منعقد کی گئی۔

مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے ہال کے پرووسٹ پروفیسر محمد طارق نے ہال کی نمایاں دستیابیوں پر روشنی ڈالی اور تعلیمی و رہائشی ماحول کو بہتر بنانے میں وارڈنز، مقیم طلبہ اور عملے کے ارکان کی خدمات کو سراہا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر رام منوہر لوہیا نیشنل لاء یونیورسٹی، لکھنؤ کے وائس چانسلر پروفیسر امر پال سنگھ نے قانون کی تعلیم میں اعلیٰ معیار کی تحقیق اور اخلاقی اقدار کے امتزاج کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے طلبہ کو تلقین کی کہ وہ پیشہ ورانہ دیانت داری کو برقرار رکھتے ہوئے علمی امتیاز حاصل کرنے کی کوشش کریں۔

مہمان خاص مس ارم مجید، ڈائریکٹر، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف آربیٹریشن اینڈ میڈیئیشن ، نئی دہلی نے اپنے پیشہ ورانہ تجربات کی روشنی میں طلبہ کو تنازعات کے متبادل حل کے طریقہ کار اور قانونی پیشے کے ابھرتے ہوئے شعبوں میں مہارت حاصل کرنے کی ترغیب دی۔

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس ڈبلیو پروفیسر محمد اطہر انصاری اور فائننس افسر جناب نورالسلام نے ہال کی متحرک علمی فضا کی ستائش کی اور طلبہ کو معیار کے حصول کی کوشش جاری رکھنے کی تلقین کی۔

اس موقع پر ہال کے اولین نیوز لیٹر کا بھی اجراء کیا گیا۔ ادارتی ٹیم کے اراکین بشمول مسٹر محمد عمران اور ڈاکٹر مہدی حیات شاہی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈاکٹر مہدی حیات شاہی نے اس اشاعت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

سینئر ہال مسٹر شجاع حسن خان نے سالانہ رپورٹ پیش کی، جبکہ سینئر فوڈ مسٹر حماد خان نے شکریہ کے کلمات ادا کئے۔

پروگرام کی نظامت منتظمہ کمیٹی کے انچارج مسٹر محمد شہران نے مسٹر شاشوت دوبے اور مسٹر غفران احمد کے ہمراہ کی۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande