ہندوستان نے ڈیجیٹل ہیلتھ مشن میں اہم سنگ میل حاصل کیا، آبھا اکاو¿نٹس 90 کروڑ سے متجاوز
نئی دہلی، 30 مئی ( ہ س):۔ آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم) کے تحت بنائے گئے 90 کروڑ سے زیادہ آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاو¿نٹس (آبھا) کے ساتھ ملک نے ڈیجیٹل صحت کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل حاصل کیا ہے۔ آبھا ایک 14 ہندسوں پر مشتمل ڈیجیٹل ہیلتھ
ہندوستان نے ڈیجیٹل ہیلتھ مشن میں اہم سنگ میل حاصل کیا، آبھا اکاو¿نٹس 90 کروڑ سے متجاوز


نئی دہلی، 30 مئی ( ہ س):۔

آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم) کے تحت بنائے گئے 90 کروڑ سے زیادہ آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاو¿نٹس (آبھا) کے ساتھ ملک نے ڈیجیٹل صحت کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل حاصل کیا ہے۔

آبھا ایک 14 ہندسوں پر مشتمل ڈیجیٹل ہیلتھ آئی ڈی ہے جس کے ذریعے شہری ضرورت پڑنے پر اپنی رضامندی سے اپنے ہیلتھ ریکارڈ کو محفوظ طریقے سے شامل، دیکھ اور شیئر کر سکتے ہیں۔ یہ مریضوں کو بار بار طبی دستاویزات لے جانے اور علاج کے عمل کو ہموار کرنے کی ضرورت کو کم کرتا ہے۔

ہفتہ کو نیشنل ہیلتھ مشن نے پچھلے پانچ سالوں کا ڈیٹا جاری کیا۔ ان اعداد و شمار کے مطابق سال 2021 میں جہاں 14.7کروڑ اکاو¿نٹس تھے، وہیں2022 میں یہ تعداد بڑھ کر 30.4 کروڑ، 2023 میں 50.6کروڑ، 2024 میں 72.2کروڑ اور 2025 میں 84.5 کروڑ تک پہنچ گئی ۔ اب 2026 میں یہ تعداد 90 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

ریاستوں کی بات کریں تو، اتر پردیش 15.3 کروڑ سے زیادہ آبھا اکاو¿نٹس کے ساتھ ملک میں سب سے آگے ہے۔ راجستھان اور مہاراشٹر نے 7.1کروڑ، بہار نے 6.3کروڑ اور مغربی بنگال میں 5.9کروڑ بنائے جا چکے ہیں۔

خواتین کی شرکت بھی نمایاں رہی۔ تقریباً 49.75 فیصد آبھا ہولڈرز خواتین ہیں، جو ڈیجیٹل ہیلتھ سروسز کے بارے میں بڑھتی ہوئی شرکت اور بیداری کی عکاسی کرتی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande