
چنئی، 3 مئی (ہ س)۔ روہت شرما بھلے ہی چوٹ کی وجہ سے ممبئی انڈینز کے لیے نہیں کھیل رہے ہیں، لیکن وہ ہر میچ میں ٹیم کے ساتھ نظر آتے ہیں اور ڈگ آوٹ میں بیٹھ کر اپنی ٹیم کا پورا میچ دیکھتے ہیں۔ میچ کے دوران وہ ٹیم کی کارکردگی پر اپنا ردعمل بھی ظاہر کرتے رہتے ہیں۔ ہفتہ کے روز چنئی کے چیپاک اسٹیڈیم میں چنئی سپر کنگز کے خلاف میچ میں ان کے ایک اشارے نے ممبئی انڈینز کو وکٹ حاصل کرنے میں مدد کی۔
دراصل، سنجو سیمسن کے آو¿ٹ ہونے کے بعد بھی چنئی سپر کنگز تیز رفتاری سے رن بنا رہی تھی۔ 5ویں اوور میں روہت نے ڈگ آو¿ٹ سے اسپنر کو گیند کرنے کا اشارہ دیا۔ اگلے اوور میں کپتان ہاردک پانڈیا نے اللہ اظنفر کوگیندبازی کی ذمہ داری سونپی۔ انہوں نے تیزی سے رن بنانے والے ارول پٹیل کو چوتھی گیند پر بولڈ کر دیا۔ ارول نے 12 گیندوں میں 2 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 24 رن بنائے۔
روہت شرما انجری کی وجہ سے فی الحال آئی پی ایل 2026 سے باہر ہیں۔ وہ ٹیم کے ساتھ ہر میچ میں نظر آتے ہیں، لیکن پلیئنگ الیون میں نہیں ہیں۔ آر سی بی کے خلاف سیزن کے 20ویں میچ کے دوران، روہت کو ہیمسٹرنگ میں چوٹ لگی اور ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے ۔ اس کے بعد بتایا گیا کہ انہیں کوئی شدید چوٹ نہیں آئی۔ تاہم انہیں ابھی تک پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ اس کے باوجود روہت ڈگ آو¿ٹ سے ممبئی کی مدد کر رہے ہیں۔
روہت شرما کو آئی پی ایل کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتانوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے 2013 سے 2023 تک ممبئی انڈینز کی کپتانی کی۔ان 11 سیزن میں ممبئی نے پانچ خطاب جیتے۔ 2024 کے سیزن سے پہلے، ممبئی انڈینز نے روہت کی جگہ لے کر ہاردک پانڈیا کو کپتانی سونپی۔
میچ کی بات کریں تو ممبئی انڈینز یہ میچ 8وکٹ سے ہار گئی ۔ چیپاک اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹیم نے 7 وکٹوں پر 159 رن بنائے۔ 11ویں اوور میں ٹیم کا اسکور 99 رن تھا۔ لیکن اس کے بعد سی ایس کے کے گیند بازوں نے زبردست واپسی کی۔ پاور پلے میں دو وکٹ گنوانے کے باوجود سی ایس کے نے یہ میچ 8 وکٹ سے جیت لیا۔ کپتان روتوراج گائیکواڑ نے 67 رن کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی اور کارتک شرما نے 54 رن کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔ دونوں کے درمیان 98 رن کی شراکت داری ہوئی۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد