چنئی سپر کنگز کو جیت سے ہمکنار کرنے والے کارتک شرما نے گن سلیبریشن کی وجہ بتائی
چنئی، 3 مئی (ہ س)۔ کارتک شرما نے آئی پی ایل 2026 میں ممبئی انڈینز کے خلاف ناٹ آوٹ نصف سنچری اننگز کھیلی۔ میچ ختم کرنے کے بعد انہوں نے گن سلیبریشن کیا۔ انہوں نے اپنے بلے کندھے سے لگا کر بندوق کی طرح دکھایا۔ میچ کے بعد اپنے اس جشن کے بارے میں بات کرت
IPL-CSK-KARTIK-GUN-CELEBRATION


چنئی، 3 مئی (ہ س)۔ کارتک شرما نے آئی پی ایل 2026 میں ممبئی انڈینز کے خلاف ناٹ آوٹ نصف سنچری اننگز کھیلی۔ میچ ختم کرنے کے بعد انہوں نے گن سلیبریشن کیا۔ انہوں نے اپنے بلے کندھے سے لگا کر بندوق کی طرح دکھایا۔ میچ کے بعد اپنے اس جشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے کارتک شرما نے کہا کہ یہ میری پہلی آئی پی ایل نصف سنچری ہے، میں نے پہلے ہی فیصلہ کر لیا تھا کہ اگر میں آج رن بناو¿ں گا تو اس طرح سلیبریشن کروں گا۔

کارتک شرما نے کہا کہ میں صرف یہی سوچ رہا تھا کہ مجھے آخر تک کریز پر رہنا ہے اور ٹیم کے لیے میچ ختم کرنا ہے۔ روتو بھیا نے مجھے صرف اتنا کہا کہ میں جس طرح کھیلنا جانتا ہوں، اسی طرح کھیلو۔کارتک شرما نے ممبئی انڈینز کے خلاف سی ایس کے کے لیے میچ جیتنے والی اننگز کھیلی۔ چوتھے نمبر پر بلے بازی کرتے ہوئے کارتک نے 54 رن بنائے۔ انہوں نے اپنی ٹیم کے لیے وننگ شاٹ کھیلا۔ انہوں نے ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر چوکا لگا کر اپنی ٹیم کو سیزن کی چوتھی جیت دلائی۔ ممبئی انڈینز کی یہ نو میچوں میں ساتویں شکست ہے۔ ٹیم کے لیے پلے آف تک پہنچنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

واضح ہو کہ سی ایس کے اور آئی پی ایل کے اب تک کے سب سے کامیاب کپتانوں میں سے ایک مہندر سنگھ دھونی نے بھی ایسا جشن منایا تھا۔ دھونی نے 2005 میں سری لنکا کے خلاف 183 رن کی اننگز کھیلنے کے بعد گن سلیبریشن کیا تھا۔ کارتک نے بھی سی ایس کے کے اپنے موجودہ ٹیم میٹ اور سابق کپتان دھونی کی طرح گن سلیبریشن کیا۔

راجستھان کے کارتک شرما کو چنئی سپر کنگز نے 14 کروڑ 20 لاکھ روپے میں خریدا ہے۔ وہ آئی پی ایل کے سب سے مہنگے ان کیپڈ کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ 20 سالہ کارتک ایک وکٹ کیپر بلے باز ہیں۔ سنجو سیمسن کی وجہ سے انہیں وکٹ کیپنگ کا موقع نہیں مل رہا ہے۔ کارتک، جو ممبئی انڈینز کے خلاف ایک اثر انگیز کھلاڑی کے طور پرابھرے، نے 40 گیندوں کا سامنا کیا۔ انہوں نے 4 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ چیپاک کی پچ بیٹنگ کے لیے آسان نہیں تھی۔ کارتک نے روتوراج کے ساتھ 98 رن کی ناٹ آوٹ شراکت داری کی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

میچ کی بات کریں توچنئی نے یہ میچ آٹھ وکٹ سے جیت لیا۔ ممبئی انڈینز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 7وکٹ پر 159رکن بنائے، جسے سی ایس کے نے گیارہ گیند باقی رہتے دو وکٹ پر حاصل کر لیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande