پوچھ گچھ کے لیے لائے گئے نوجوان نے خودکشی کی، چوکی انچارج سمیت 3 معطل
پوچھ گچھ کے لیے لائے گئے نوجوان نے خودکشی کی، چوکی انچارج سمیت 3 معطل باغپت، 03 مئی (ہ س)۔ اتر پردیش کے باغپت ضلع میں تھانہ دوگھٹ علاقے کی چوکی بھڑل میں پوچھ گچھ کے لیے لائے گئے نوجوان نے خودکشی کر لی۔ واقعہ کے بعد پولیس محکمے میں کھلبلی مچ گئی۔ پ
جائے وقوعہ پر ہجوم جمع


پوچھ گچھ کے لیے لائے گئے نوجوان نے خودکشی کی، چوکی انچارج سمیت 3 معطل


پوچھ گچھ کے لیے لائے گئے نوجوان نے خودکشی کی، چوکی انچارج سمیت 3 معطل

باغپت، 03 مئی (ہ س)۔ اتر پردیش کے باغپت ضلع میں تھانہ دوگھٹ علاقے کی چوکی بھڑل میں پوچھ گچھ کے لیے لائے گئے نوجوان نے خودکشی کر لی۔ واقعہ کے بعد پولیس محکمے میں کھلبلی مچ گئی۔ پہلی نظر میں لاپرواہی برتنے پر چوکی انچارج سمیت دو کانسٹیبلوں کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

بھڑل پولیس چوکی پر کچھ دن پہلے ہوئی چوری کے واقعہ کے سلسلے میں موضع نرپوڑا کے رہائشی نوجوان روہت کو 2 مئی کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا تھا۔ پوچھ گچھ کے بعد اسے اہل خانہ کے سپرد کرنے کے لیے اہل خانہ کو بھی چوکی پر بلایا گیا تھا۔ اسی دوران نوجوان نے چوکی کے احاطے میں گلے میں گمچھا باندھ کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی کوشش کی۔

موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے فوراً اسے نیچے اتارا اور علاج کے لیے سی ایچ سی بڑھانہ بھیجا۔ نوجوان کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے اسے ضلع اسپتال ریفر کیا گیا، جہاں علاج کے دوران ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ دیر شام پیش آنے والے اس واقعہ کے بعد پولیس محکمے میں کھلبلی مچ گئی۔ نرپوڑا گاوں کے سینکڑوں لوگ موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس حکام بھی موقع پر پہنچے اور بات چیت کر کے مشتعل لوگوں کو پرامن کرایا۔

معاملے میں لاپرواہی کو دیکھتے ہوئے ایس پی باغپت سورج کمار رائے نے چوکی انچارج بھڑل اور دو کانسٹیبلوں کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ متوفی کے اہل خانہ کی تحریر کی بنیاد پر تھانہ دوگھٹ میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ فیلڈ یونٹ اور فارنسک ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کیے ہیں۔ معاملے کی غیر جانبدارانہ جانچ مجسٹریٹ کی سطح پر کرائی جائے گی۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ باغپت سورج کمار رائے نے بتایا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ پہلی نظر میں لاپرواہی پر فوری کارروائی کی گئی ہے۔ مجسٹریل جانچ میں جو بھی حقائق سامنے آئیں گے، ان کی بنیاد پر قصورواروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔ فی الحال موقع پر امن و امان کی صورتحال مکمل طور پر نارمل ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande