فرنچ اوپن 2026: سابالینکا تیسرے راونڈ میں پہنچیں
پیرس، 29 مئی (ہ س)۔ ٹاپ سیڈڈ آرینا سابالینکا نے جمعرات کے روز فرانس کی ایلسا جیکمو کو ایک سخت مقابلے میں 5-7، 2-6 سے ہرا کر فرنچ اوپن 2026 کے تیسرے راونڈ میں جگہ بنا لی ہے۔ گزشتہ سال کی رنر اپ سابالینکا کو ابتدائی سیٹ میں مقامی کھلاڑی کی طرف سے سخ
ٹاپ سیڈڈ آرینا سابالینکا


پیرس، 29 مئی (ہ س)۔ ٹاپ سیڈڈ آرینا سابالینکا نے جمعرات کے روز فرانس کی ایلسا جیکمو کو ایک سخت مقابلے میں 5-7، 2-6 سے ہرا کر فرنچ اوپن 2026 کے تیسرے راونڈ میں جگہ بنا لی ہے۔ گزشتہ سال کی رنر اپ سابالینکا کو ابتدائی سیٹ میں مقامی کھلاڑی کی طرف سے سخت ٹکر کا سامنا کرنا پڑا۔

چار گرینڈ سلیم خطابات جیت چکیں بیلاروس کی اسٹار کھلاڑی اب بھی اپنے پہلے فرنچ اوپن خطاب کی تلاش میں ہیں۔ جیکمو نے گھریلو تماشائیوں کے سامنے شاندار شاٹس لگائے اور پہلے سیٹ میں سابالینکا کو طویل وقت تک جدوجہد کرنے پر مجبور کر دیا۔

میچ کے بعد سابالینکا نے کہا، ’’یہ بیحد مشکل مقابلہ تھا۔ وہ ایک سخت حریف تھیں۔ میں خوش ہوں کہ میں نے اسٹریٹ سیٹوں میں میچ ختم کیا۔ انہوں نے شاندار ٹینس کھیلی اور مجھے اپنا معیارِ کھیل بلند کرنا پڑا۔‘‘

دنیا کی نمبر ون کھلاڑی سابالینکا نے جاندار فور ہینڈ کے ساتھ ابتدائی برتری حاصل کرتے ہوئے اسکور 1-3 کر دیا، لیکن جیکمو نے فوراً ہی واپسی کرتے ہوئے اسکور برابر کر دیا۔ پہلے سیٹ میں 4-5 پر سابالینکا کے پاس سیٹ پوائنٹ تھا، لیکن فرانسیسی کھلاڑی نے بہترین مہارت کے ساتھ مقابلہ برابری پر لا کھڑا کیا۔

تاہم سابالینکا نے صبر و ضبط برقرار رکھا اور تیسرے سیٹ پوائنٹ پر پہلا سیٹ اپنے نام کر لیا۔ اس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

دوسرے سیٹ کے آغاز میں ہی سابالینکا نے بریک پوائنٹ حاصل کر کے لگاتار پانچ گیمز جیت لیے۔ جیکمو رفتہ رفتہ تھکن سے چور نظر آئیں اور دوبارہ واپسی نہ کر سکیں۔

اب تیسرے راونڈ میں سابالینکا کا سامنا آسٹریلیا کی ڈاریا کاساتکینا سے ہو گا۔

کاساتکینا کے بارے میں سابالینکا نے کہا، ’’ان کے خلاف کھیلنا ہمیشہ چیلنجنگ ہوتا ہے۔ وہ ہر گیند کا بھرپور جواب دیتی ہیں اور کلے کورٹ پر ہر ایک پوائنٹ کے لیے سخت محنت کرنی پڑتی ہے۔‘‘

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande